کراچی میں ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 کراچی:  اسٹیل ٹاؤن میں ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسٹیل ٹاؤن کے رہاشی نے بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 9  فروری کو ان کی 16 سالہ بیٹی کو اس کے کالج سے سمیع اور فواد نامی نوجوان ورغلا کر مزید پڑھیں

 شہر میں کرائے پر بچے لے کر گداگری کا انکشاف

 کراچی: شہر قائد میں کرائے پر بچے لے کر گداگری کا انکشاف ہوا ہے جس پر پولیس نے دو گداگر خواتین کو گرفتار کرکے شیرخوار بچے برآمد کرلیے ہیں۔ گبول ٹاؤن پولیس نے گودھرا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین گداگروں کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا، دونوں کے پاس ایک تین مزید پڑھیں

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، لاہور، مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے مزید پڑھیں

ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کیلیے آئی ایم ایف سے اجازت کی ضرورت نہیں، وزارت خزانہ

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت کی ضرورت نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئی ایم مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں 4 وکلا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے گئے چار وکلا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ مزید پڑھیں

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

 اسلام آباد: سینیٹ الیکشن 2021 کے لیے الیکشن کمیشن میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی 13 فروری تک جمع کرائے جائیں گے اور نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 23 فروری کو مزید پڑھیں

عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا

سیالکوٹ: رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے تاہم ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد عثمان ڈار دوبارہ معاون خصوصی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے مزید پڑھیں

ملک کے مستقبل 5 سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے، وزیراعظم

 لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل 5 سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے بلکہ ترقی کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جیلانی پارک میں میواکی جنگل منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں ہر 5 سال بعد الیکشن ہوتا ہے، مزید پڑھیں

پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

 اسلام آباد: پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان میں پہلی بار پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کیا، اور پہلی بار ریموٹ سرجری کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مزید پڑھیں

جوبائیڈن حکومت کشمیر پر زمینی حقائق کو نظر انداز کرنا بند کرے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے کوئی بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہے اور نئی امریکی انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ زمینی حقائق کو نظر انداز کرنا بند کرے گی۔ وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مزید پڑھیں