وزرا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کریں، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ارکان اور وزرا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کریں۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کے نظم مزید پڑھیں

امریکی بلاگرسنتھیارچی پر مقدمہ دائر کرنے کی درخواست خارج

 اسلام آباد: عدالت نے بے نظیر بھٹو سے متعلق  ٹویٹ کرنے پر امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے کارکن نےعدالت سے استدعا کی تھی کہ پولیس درخواست کے باوجود امریکی شہری کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل مزید پڑھیں

فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات، گلے شکوے دور کرلیے

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکوے دور کرلیے۔ ایکسپریس کے مطابق ملاقات میں فواد چوہدری نے اپنے انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی اسد عمر اور فواد چوہدری کے درمیان ملاقات معاون خصوصی عثمان ڈار نے کروائی ۔ مزید پڑھیں

پیٹرولیم بحران : آئل کمپنیوں کیخلاف کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پیٹرولیم بحران پر ایف آئی اے کو آئل کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آئل کمپنی کی ایف آئی اے کے طلبی نوٹس کے درخواست پر سماعت کی۔ مزید پڑھیں

مون سون میں سیلاب کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاہے کہ آنیوالا مون سون سیزن ایک مربوط حکمت علی کا تقاضا کر رہا ہے جب کہ بڑے شہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین لیفٹیننٹ مزید پڑھیں

اسمارٹ لاک ڈاؤن؛ 20 بڑے شہروں کے 92 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی

کراچی / اسلام آباد / لاہور: ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 28855  کورونا ٹیسٹوں کے بعد 3410 نئے مریضوں کا اضافہ، 63 افراد جاں بحق جب کہ مجموعی متاثرین 179634 ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )کے مطابق کورونا سے سے کل اموات 3559 ہو گئیں، 70749 مریضوں نے صحت یاب مزید پڑھیں

مشہور اسٹیرائڈ ’ڈیکسا میتھاسون‘ کووڈ 19 کےعلاج میں مؤثر ثابت

لندن: کورونا وبا سے متعلق ایک اچھی خبر موصول ہوئی ہے کہ عام اور کم خرچ اسٹرائڈ نہ صرف کووڈ 19 کے خلاف مؤثر ہے بلکہ مریضوں کی زندگیاں بھی بچاسکتی ہیں۔ اسی بنا پرڈاکٹروں نے اسے ایک اہم پیش رفت بھی قرار دیا ہے۔ منگل کے روز اس کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مزید پڑھیں

عمران فاروق قتل کے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں گرفتار ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد کے جج جسٹس شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل مزید پڑھیں

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 شہریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید پڑھیں

منی لانڈرنگ کیس : حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں پھر توسیع

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جولائی تک کی توسیع کردی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت مزید پڑھیں