جھل مگسی میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

جھل مگسی: قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق جھل مگسی میں قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، حادثے کے مزید پڑھیں

لاہور میں عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

 لاہور: تھانہ شفیق آباد کے قریب پرانی عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور کے علاقے تھانہ شفیق آباد کے قریب عمارت گرنے سے4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے حادثہ کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال مزید پڑھیں

ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑے ہوں گے، آرمی چیف

 راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی سلامتی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی مزید پڑھیں

پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

 اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔  ایکسپریس نیوز کے  مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں اور ترکی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان اور مزید پڑھیں

زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتے ہیں، چیئرمین نیب

 اسلام آباد: نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، نیب نے وائٹ کالر کرائم کی انویسٹی گیشن کے لیے کثیر الجہتی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز کے شعبوں کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اجلاس کی مزید پڑھیں

سندھ کابینہ کے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

کراچی: سندھ کابینہ کے 4 وزراء کے قلمدانوں میں ردو بدل کردیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے اپنی کابینہ کے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے ہیں اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لینے کے بعد مزید پڑھیں

چین سے فضائی آپریشن بحال، 234 پاکستانی وطن پہنچ گئے

 اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان معطل فضائی آپریشن بحال ہوگیا جس کے بعد 234 پاکستانی طلبہ وطن پہنچ گئے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈویژن کے مطابق حکومت نے چین کے لیے معطل کی گئی پروازیں بحال کردیں آج صبح 9 بجے سے پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوگیا۔ چین کے شہر ارمچی سے مزید پڑھیں

لٹیروں کو عمران خان میں سیاسی موت کا فرشتہ نظر آتا ہے، فردوس عاشق

 اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان میں اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے مزید پڑھیں

گیس کی قیمتوں میں 5 تا 15 فیصد اضافے کا امکان

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں پانچ سے 15 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد سے 15 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، مزید پڑھیں

چینی میڈیا نے پاکستانی ڈاکٹر کو ہیرو قرار دے دیا

بیجنگ: چینی حکام اور ذرائع ابلاغ نے کورونا وائرس سے رضاکارانہ طور پر لڑنے والے پاکستانی ڈاکٹر کو ہیرو قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کے علاقے دینہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عثمان چینی شہر چانگشا کی یونیورسٹی میں طب کے لیکچرر ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی ماہرین کے ساتھ ہیں مزید پڑھیں