بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کراچی: بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد مزید پڑھیں

بلوچستان اسمبلی سے 92 دنوں میں 26 بل منظور، عوامی مسائل پر توجہ نمایاں، کارکردگی رپورٹ جاری

کوئٹہ: بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال (28 فروری 2024 سے دسمبر 2025 تک) کی جامع کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں 92 دنوں پر محیط اجلاسوں کے دوران اہم قانون سازی، پارلیمانی کارروائیاں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ یہ رپورٹ مزید پڑھیں

پاکستان میں ہر کسی کو مذہب پر عمل کی اجازت ہے، کسی کو من مانی کرنےکی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے، کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانیت کے مزید پڑھیں

سندھ حکومت کا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلیے اسکالر شپ کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے ’’بھٹو اسٹیم اسکالر شپ‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکالر شپ کا اعلان رواں سال کے اوائل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت مزید پڑھیں

امریکا میں سفارت خانہ پاکستان میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب

امریکا میں سفارت خانہ پاکستان میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی جس میں کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں بھرپور شمولیت کی گئی۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اسٹاف کو تحائف پیش کے، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کرسمس کے موقع مزید پڑھیں

سندھ حکومت کی فنڈنگ سے انڈس اسپتال کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح

کراچی: سندھ حکومت کی مالی معاونت سے انڈس یونیورسٹی اسپتال کی نئی کثیرالمنزلہ عمارت کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا، جس کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔ منصوبہ 72 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور 1350 بستروں پر مشتمل جدید سہولیات فراہم کرے گا۔ اسپتال میں 36 آپریشن تھیٹرز، مزید پڑھیں

کراچی؛ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے باوجود کنٹینرز کی نقل و حمل معمول پر نہ آسکی

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کی 10 روزہ ہڑتال ختم ہونے کے ایک ہفتے بعد بھی کراچی کی بندرگاہ کے مختلف کنٹینر ٹرمینلز سے درآمد و برآمدی کنٹینرز کی نقل و حمل معمول پر نہیں آسکی ہے۔ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص انجم کے مطابق ہڑتال کے دوران بندرگاہ پر رکے ہوئے مزید پڑھیں

پی ٹی اے نے موبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

اسلام آباد: پی ٹی اے نے موبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کو سم کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تما م سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ مزید پڑھیں

لیجنڈ ٹرسٹ ٖفراڈ اسکیم، 5 کروڑ 80 لاکھ کی کرپشن کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: سندھ حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ اسکیم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ  ضلع ویسٹ کراچی کی ٹیم نے وفاقی اسپیشل ایجنسی کی معاونت سے نعمت اللہ کو کیس نمبر 11/2025 میں گرفتار کیا، نعمت اللہ مبینہ طور پر مزید پڑھیں

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کے فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مزید پڑھیں