پی آئی اے کی نجکاری ہوئی تو خودکشی کریں گے اور فضائی آپریشن معطل کریں گے، ملازمین کا اعلان

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیخلاف پیپلز یونٹی کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم کسی صورت نجکاری ہونے نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پیپلز یونٹی کے زیر اہتمام پی آئی اے ٹاؤن آفس لاہور کے باھر ملازمین کا احتجاجی بینرز اٹھا کر سڑک پر مزید پڑھیں

250 ملین ڈالرز کے مساوی پانڈا بانڈز کا اجرا؛ حکومتی منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 250 ملین ڈالرز کے مساوی پانڈا بانڈز جاری کرنے  کے  منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پانڈا بانڈ کے اجرا سے متعلق  اہم اجلاس ہوا، جس  میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی پیش رفت مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر فتنۃ الخوارج کا حملہ، 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 19 مزید پڑھیں

زیادتی کےمقدمے میں ریپ کی سزا ختم، مقدمہ زنا بالرضا میں تبدیل، جسٹس صلاح الدین پنھورکا اختلافی نوٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیادتی کے ایک مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ریپ کی سزا کو ختم کر کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے ملزم کو سنائی گئی 20 سال قید کی سزا کم کر کے 5 سال قید بامشقت کر دی جبکہ 5 لاکھ روپے جرمانہ مزید پڑھیں

ریپ کیس میں پولیس خاتون کو کہتی ہے آپ نے خود کچھ کیا ہوگا، شیری رحمان

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے نمائندہ نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔  نمائندہ پنجاب نے کہا کہ2021 میں مجموعی جینڈر بیسڈ وائلنس کیسز 30 ہزار 757 رپورٹ ہوئے، 2022 میں مجموعی جی بی وی کیسز کی تعداد 35 ہزار 477 رہی۔ کمیٹی نے بریفنگ دی کہ پنجاب میں مزید پڑھیں

مدعیوں کو دھمکیاں؛ بیوی اور بیٹی کا قاتل ڈی ایس پی  عدالت میں پیش

لاہور: اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو مدعیوں کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔ مزید پڑھیں: ڈی ایس پی کے ہاتھوں مزید پڑھیں

لاہور: خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پولیس نے راہ چلتی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او نشتر کالونی نے ٹیم کے ہمراہ شمع کالونی سے اوباش نوجوان کو ٹریس کیا۔ خاتون کی جانب سے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد ایس مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 دسمبر کو ملک بھر میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر بدل دو نظام کے عنوان سے دھرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اختیارات بلدیاتی نمائندوں کے پاس ہونا چاہیے۔ حکمران طبقہ اختیارات گراس مزید پڑھیں

’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘، بلاسود قرض سے مستفید افراد کیلیے سہولیات میں مزید اضافہ

پنجاب حکومت نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت بلاسود قرض سے مستفید ہونے والے افراد کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مزید پڑھیں

کرایہ داروں کی معلومات کے اندراج کیلیے  ایپلی کیشن متعارف

کراچی: سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں سے متعلق معلومات کے اندراج کے لیے آن لائن رجسٹریشن ایپلی کیشن متعارف کروادی۔ ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے اور اسی سلسلے میں سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں سے متعلق معلومات کے اندراج کے لیے آن مزید پڑھیں