سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر پی ٹی آئی کے دھرنے، ہنگامہ آرائی و پولیس سے مزاحمت کے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گرفتار 16 ملزمان سے باقائدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ملزمان میں محمد حسنات ،محمد یار ،شاہد علی وغیرہ شامل ہیں۔ 16 مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، آج مزید مہنگا ہوگیا
کراچی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج مزید مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 334ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے مزید پڑھیں
’عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا، یہ ڈاک خانہ ہی بن گئیں‘،جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمے میں بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں کو تو ڈاک خانہ ہی سمجھ لیا ہے، عدالتوں کا جو مزید پڑھیں
جاپان کا پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے 3.5 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان
اسلام آباد: جاپان کی حکومت نے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مسلسل تعاون جاری رکھتے ہوئے ضروری اورل پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے 3.5 ملین امریکی ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (پی ای آئی) ان فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے 2026 میں مزید پڑھیں
پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملے افغانستان سے ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ
اسلام آباد: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے افغان سرزمین سے ہو رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں سرحدی کشیدگی اور جانی نقصان بڑھ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان کا یہ مزید پڑھیں
وزیراعظم کی کیش لیس معیشت کے فروغ کی کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ RAAST کے بورڈ ممبران سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نئی ذمے داریاں سنبھالنے والوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اُمید ہے قومی اہمیت کے حامل اس ادارے کو مزید مزید پڑھیں
دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند، موٹروے پولیس کی شہریوں کو احتیاطی ہدایات
لاہور: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 11 (لاہور۔سیالکوٹ) کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بھی دھند کے باعث بند ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رحیم یار مزید پڑھیں
صدر مملکت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج مزید پڑھیں
کمسن بچی سے جنسی زیادتی کے بعد ویڈیوز وائرل کرنے والا گرفتار، فیک اکاؤنٹس سے بلیک میلنگ کا انکشاف
کمسن بچی سے زیادتی اور ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والا اشتہاری ملزم شاہ زیب ولد عبداللہ خان گرفتار کرلیا گیا۔ چیف کورٹ گلگت نے بڑا فیصلہ کیا اور ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی، چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈبل بینچ نے ملزم کو کمرۂ عدالت سے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ملزم مزید پڑھیں
جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشتر ملزمان کی حاضری معافی درخواستیں منظور
جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشتر ملزمان کی حاضری معافی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، وکیل صفائی فیصل ملک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پیش ہوئے، عدالت نے بغیر کسی مزید کارروائی کے 20 دن بعد 6 جنوری تاریخ ڈال دی، آئندہ تاریخ پر 3 گواہان کی مزید پڑھیں