راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل شفاف انکوائری کی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حال ہی مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
بہاولنگر واقعے پر کالعدم ملک دشمن تنظیم اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دے رہی ہے، آئی جی پنجاب
لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولنگر تھانے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پنجاب پولیس کا مورال پست ہونے کا تاثر مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن کالعدم تنظیم واقعے کو بنیاد بنا کر عوام میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کر مزید پڑھیں
ٹرین میں خاتون اور بچوں پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
لاہور: بچوں سے ساتھ ٹرین میں سوار خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محکمہ ریلوے کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں پیش آیا، جس میں کانسٹیبل میر حسن نے خاتون اور مزید پڑھیں
اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کو شہید کرنا اسرائیل کی ناکامی کا اعتراف ہے، فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل رہنما نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں تعزیتی خط ارسال کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اسماعیل ہنیہ کے نام بھیجے گئے خط میں اپنی اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے بیٹوں مزید پڑھیں
کشتی ڈوبنے کا واقعہ، نوشہرہ کا کنڈ پارک عوام کیلیے بند کردیا گیا
نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے کنڈ پارک میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے پارک کو تاحکم ثانی بند کرنے کی ہدایت جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں قائم کنڈ پارک کے دریائے کابل میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں متعدد افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے کچھ کو ریسکیو مزید پڑھیں
کراچی کے ضلع وسطی میں ڈائریا کی وبا سے 2 بچے جاں بحق
کراچی: کراچی کے ضلع وسطی میں ڈائریا کی وبا سے 2 بچوں ہلاک ہوگئے جبکہ ناظم اباد کے علاقے مسرت کالونی، فیروز کالونی میں گزشتہ ایک ہفتے میں وبا سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید گرم موسم، آلودہ پانی پینے کی وجہ سے ڈائریا کا مرض مختلف مزید پڑھیں
بہاولنگر، چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او، اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
بہاولنگر: پنجاب کے علاقے بہاولنگر کے تھانہ مدرسے کی جانب سے چک سرکاری میں چھاپہ مارنے اور شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او، اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ مدرسہ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر میں فرائض مزید پڑھیں
صدر آصف زرداری کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں مزید پڑھیں
کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ناکام ترین گورنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تقسیم کی سیاست میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کامران ٹیسوری سندھ کے ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے ہیں، اتفاق رائے پیدا کرنے مزید پڑھیں
دعا ہے اگلی عید الفطر تک پاکستان معاشی طور پر مزید مستحکم ہو، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ آئندہ عیدالفطر پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز مزید پڑھیں