اسلام آباد: پاکستان کی سستی ترین ائیرلائن فلائی جناح نے اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا اور پہلی پرواز10مئی کو روانہ ہوگی جبکہ افتتاح کے بعد ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ترجمان فلائی جناح کے مطابق پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
پشاور: صدر مملکت نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل جج بنانے کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون و انصاف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 193 کی ذیلی شق ون کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کو مزید پڑھیں
آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک نے ملاقات کی اور اس دوران دفاعی تعاون اور تربیت سمیت دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 16 اپریل کو پاک-افغان سرحد پر ضلع شمالی وزیرستان مزید پڑھیں
کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے مقدمے میں ملوث ملزمان سابق ایس ایچ او درخشاں علی رضا اور ہیڈ محرر فیصل لغاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے درخشاں تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی مزید پڑھیں
کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
کراچی: جماعت اسلامی نے شہر میں جاری ڈاکو راج کیخلاف ہفتہ 20 اپریل کو تمام ایس ایس پی آفسز کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔ نومنتخب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھتی واردتوں اور ان میں قیمتی جانی نقصان کیخلاف بدھ کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ مزید پڑھیں
فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
راولپنڈی: پاک فوج نے سابق ڈی جی انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر دباؤ ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سپریم کورٹ اور وزارت دفاع کی ہدایت پر ادارے کے اندر خود احتسابی کا سلسلہ مزید پڑھیں
ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
کراچی: ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا، مشتعل عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکر فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی منگل بازار کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو مزید پڑھیں
اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلیے سعودی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی وفد میں وزیر ماحولیات انجینئرعبد الرحمان عبد المحسن الفضلی بھی شامل ہیں۔ سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈیک، دیا میر باشا ڈیم ، مزید پڑھیں
نیا مغربی سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، طوفانی بارشوں کا امکان
اسلام آباد: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہوگا جو 17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پھیل جائے گا، 18 اپریل کو ہواؤں کا مزید پڑھیں