رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید بامشقت کی سزا سنادی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سزا مقتولہ کی بوڑھی والدہ کی موجودگی میں سنائی گئی۔ عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے مزید پڑھیں

آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

 اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور مزید پڑھیں

پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد

کراچی: جیکب آباد پولیس نے سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر جدید اسلحے کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے سندھ کے سابق وزیر کے زیر استعمال ڈبل کیبن گاڑی قبضے میں لے کر بڑی مقدار میں اسلح برآمد کرلیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق جیکب آباد کی اسپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سندھ اور بلوچستان کے بارڈر مزید پڑھیں

پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر 144 کا نفاذ کردیا گیا۔  ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر،وزیرآباد، ناروال، شیخوپورہ، رحیم یار خان میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا جبکہ دفعہ 144کا نفاذ 18اپریل سے22اپریل تک کیا گیا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر بلال احمد نے نوٹی فکیشن جاری مزید پڑھیں

سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو دورہِ کرتارپور صاحب کے دوران گندم کی کچی فصل کاٹنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔  وزیراعلی پنجاب کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے باباگورونانک جی سے منسوب جس کھیت میں گندم کی فصل کی کٹائی کا افتتاح مزید پڑھیں

پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: سوشل میڈیا پرایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنےکے معاملے پر پولیس کی لیگل ٹیم نے رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کےخلاف امریکی حکام سے باضابطہ رابطےکا فیصلہ کرلیا۔  اےآئی جی لیگل نے خاتون پولیس آفیسر پرلگائے الزامات سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں مزید پڑھیں

کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار

کراچی: سائٹ ایریا ولیکا کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج شروع مزید پڑھیں

ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار

جھنگ: ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ رشوت لیکر فرار کروانے پر ڈی پی او راشد کی ہدایت پر تھانہ وریام کے ایس ایچ او اور چوکی رستم کے انچارج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او واصف نول اور اے ایس آئی مزید پڑھیں

نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 لاہور: نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن  نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی، تقریب میں سبکدوش امیر سراج الحق، لیاقت بلوچ، حماس رہنما ڈاکٹر خالد القدومی سمیت مزید پڑھیں

کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ

لاہور: کاہنہ ہسپتال کے باہر ملزم نے خاتون نرس کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔  متاثرہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے حملہ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق حملے کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔