پنجاب میں 24 گھنٹوں کےدوران 1457 ٹریفک حادثات؛ 16 افراد جاں بحق

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1457 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور1580زخمی ہوگئے۔ ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ نے ترجمان ریسکیو کے حوالے سے بتایا کہ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 812ڈرائیورز،55کم عمرڈرائیور، 594مسافراور190پیدل چلنے والے افراد متاثر مزید پڑھیں

بشام دھماکا، حکومت کا غفلت کے مرتکب 5 سینئر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر بشام خودکش حملے کے حوالے سے غفلت برتنے والے کم از کم 5 سینئر پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوگی اور ان عہدیداروں کو مثال بنایا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع

 راولپنڈی: اڈیالہ کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں میسر سہولیات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ میں 7 سیلز پر مشتمل سیکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، جن میں سے 2 مزید پڑھیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی چائے سے والدہ اور پانچ بچے جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہر خورانی کے واقعے میں چار بچوں کی ہلاکت کے بعد پانچویں بچی اور والدہ بھی جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 520 گاؤں گ ب میں گزشتہ روز زہریلی چائے پینے سے چار بچے جاں بحق ہوئے تھے آج اس واقعے سے متاثرہ پانچویں بچی اقصیٰ الائیڈ مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ  دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کے ذریعے لاہور سے مدینہ روانہ ہوئے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 31 افراد پر مشتمل وفد روانہ ہوا۔ ایکسپریس نیوز نے وزیراعظم کے ہمراہ جانے والوں کی دستاویز حاصل مزید پڑھیں

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

پنجگور: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی عدت میں نکاح کیس: سزا کے خلاف اپیل پر خاور مانیکا کے وکیل سے دلائل طلب

 اسلام آباد: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکیل سے دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ اجمند نے عدت میں نکاح کیس میں بانی مزید پڑھیں

غلط بٹن دبانے پر خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئیں

ورجینیا: لاٹری وینڈنگ مشین پر انجانے میں غلط بٹن دبانے سے امریکی شہری خاتون نے  10 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی میریم لانگ نے ورجینیا لاٹری کے حکام کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے بلیکزبرگ کی ساؤتھ مین اسٹریٹ میں لاٹری وینڈنگ مشین کا مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا ہمدرد گروپ ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے میں ملوث ہوسکتا ہے، رانا ثناء اللہ

 اسلام آباد: سینئر لیگی رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اثر یا ہمدرد ایسا گروپ ہو سکتا ہے جو ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے میں شامل ہو،ججز کو دھمکی والے خطوط لکھنے کے معاملےکی بینیفشری پی ٹی آئی ہے۔  سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیر مزید پڑھیں

وزیر خارجہ اور امریکی ہم منصب میں ٹیلی فونک رابطہ؛ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے امریکی منصب نے دیگر امور کے علاوہ خطے میں سیکیورٹی اور افغانستان میں رونما ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید پڑھیں