چوہدری پرویز الہی کیخلاف کرپشن کا چھٹا مقدمہ درج

 لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔  تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کےخلاف مقدمات کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا۔ سابق سیکرٹری ڈاکٹر خرم شہزاد سمیت 3ملزمان شوگر ملزکے مقدمے میں گرفتارکرلیے مزید پڑھیں

سندھ میں جہاں جرم ہوگا اُس علاقے کے سردار کیخلاف کارروائی کریں گے، نگراں وزیر داخلہ

سکھر: نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر حارث نواز نے کہا ہے کہ سندھ میں جہاں بھی جرم ہوگا اُس علاقے کا سردار ذمہ دار ہوگا اور اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نگراں صوبائی وزیر داخلہ برگیڈیئر حارث نواز اور آئی جی سندھ پولیس رفعت مختار نے ایس ایس پی سکھر کے دفتر میں مزید پڑھیں

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے، وزیراعظم

 نیویارک: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کےصدردفترمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کےحوالےسے اجلاس لیڈرزڈائیلاگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں مزید پڑھیں

بلوچستان، فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کے علاقے دکانی بابا چوک کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور دشت تیرہ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ مزید پڑھیں

سی ڈی اے جعلی فائلز تیاری کیس؛ ضمانت خارج ہونے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کمرہ عدالت سے گرفتار

 اسلام آباد: سی ڈی اے جعلی فائلز تیاری کیس میں ضمانت خارج ہونے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنائت اللہ، سابق ای ایم او آفتاب جعفری، ڈیلنگ اسسٹنٹ مختار علی سولنگی اور گرداور محمد شیراز شامل ہیں۔ سی ڈی اے مزید پڑھیں

صوابی؛ کنویں میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

صوابی: گدون کیمپ کے مقام پر ایک کنویں میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر ایمرجنسی ریسکیو ٹیم اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور کنویں میں گرے ہوئے تمام افراد کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کردی گئی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 مزید پڑھیں

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن میں دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کے علاقے کالاچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی مزید پڑھیں

کراچی؛ عائشہ منزل کے قریب ٹریفک حادثے میں شوہر جاں بحق، اہلیہ زخمی

  کراچی: عائشہ منزل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہوگئی۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ یاسین کے نام سے کی گئی جبکہ اس کی زخمی ہونے مزید پڑھیں

کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، ڈیڑھ ارب کی غذائی اجناس برآمد

  کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر کے ڈیڑھ ارب روپے کی غذائی اجناس برآمد کرلیں جنہیں بلوچستان کے راستے افغانستان اسمگل ہونا تھا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے اجناس کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مزید پڑھیں

کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن کا ٹرائل دوبارہ شروع

  کراچی: احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس سے متعلق نیب ترمیم کے تحت دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس کی مزید پڑھیں