بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا

 لاہور: سیشن عدالت نے بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے  جرمانے کی سزا سنادی۔ صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے  اپنی ہی حقیقی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا ، جس کے مطابق عدالت نے درندہ صفت ملزم محمد رفیق کو مزید پڑھیں

معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم

 اسلام آباد: ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم سمیت 5 روز سے لاپتا کیس میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی خرم علی کو نوٹس جاری کر کے ذاتی طور پر 26 ستمبر منگل کو مفصل رپورٹ سمیت عدالت طلب کرلیا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مزید پڑھیں

تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ جیسے حالات چل رہے ہیں ان حالات میں تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر کمرہ عدالت میں سماعت سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں مزید پڑھیں

سندھ میں 11، 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

  کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں 11 اور 12 ربیع الاول (28 اور 29 ستمبر) کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی سیکیورٹی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ، سکھر ڈویژن، حیدرآباد اور دادو میں 11/12 ربیع الاول کو مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک، سہولت کاروں سمیت 5 گرفتار

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ پانچ کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز مزید پڑھیں

پی آئی اے کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائیگا، وفاقی وزیر

 اسلام آباد: وفاقی وزیرنجکاری فواد حسن فواد نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا اور نجکاری دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق ہوگی۔  نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا قلمدان اس مزید پڑھیں

سیف سٹی منصوبہ؛ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالان کا آغاز

 لاہور: پنجاب میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ای چالان کا سلسلہ بند کردیا گیا تھا، اب سیف سٹیز میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالاننگ کا آغاز کردیا ہے۔  اس حوالے سے ایم ڈی سیف سٹیز کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر کیمروں کی مرمت اور ان کی بحالی مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔  چیف جسٹس قاضی فائز عیسی فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے۔ سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے مزید پڑھیں

دوسرے صوبے کے ڈومیسائل والے امیدواروں کے امتحانات نہیں لیے گئے، ایس پی ایس سی

  کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن نے دوسرے صوبے کے ڈومیسائل کے حامل امیدواروں سے امتحانات لینے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ایسی افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اعلان کردیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے میڈیا پر نشر ہونے والی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد مزید پڑھیں

کچے کے ڈاکوؤں کیوجہ سے پاکستان کے شعبہ ہوا بازی کو بڑا دھچکا

  کراچی: سندھ کے کچے میں اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کی تصاویرنے پاکستانی فضائی حدود میں بین الاقوامی سطح پرپیچیدہ صورتحال پیدا کردی۔ ڈی جی سول ایوی ایشن (سی اے اے) خاقان مرتضیٰ کے مطابق سوشل میڈیا اوردیگر پلیٹ فارمز پر سندھ کے کچے کے ڈاکووں کی وائرل تصاویر جن میں ان کے ہاتھوں میں بھاری مزید پڑھیں