پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی کراچی سے حراست میں لیے جانے کے بعد گمشدگی کیخلاف درخواست پر پولیس کو مقدمہ درج کرکے 3 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی کراچی سے حراست میں لیے جانے کے بعد گمشدگی مزید پڑھیں

کراچی؛ سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین سے 6 کروڑ  35 لاکھ روپے لیکر فرار

  کراچی: نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین سے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق  کورنگی صنعتی ایریا سے نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین لے کر فرار ہوگیا، جس میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے تھے۔ بعد ازاں کیش وین عوامی کالونی سے لاوارث حالت میں مزید پڑھیں

ائرپورٹس پر طیاروں کو پرندوں سے بچانے کیلیے خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ

 کراچی: ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں کو پرندوں سے بچانے کے لیے خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ائرپورٹس پر پرندوں سے طیاروں کو بچانے کے لیے جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سی اے اے نے مزید پڑھیں

بجلی کی قیمتوں میں دو روپے تک اضافے کا امکان

 اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ درخواست کے مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کی سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے کیسز کو ترجیح

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات کو ترجیح،آئندہ تین روز میں کرمنل اور سول مقدمات سنے جائیں گے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 20تا 22ستمبر کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق  آئندہ تین روز کیلیے 225 مقدمات 5 بنچز کے سامنے سماعت کے لیے مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھانے کیلیے دو رکنی کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر دو رکنی ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو مقدمات کی کارروائی مزید پڑھیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کیلیے فنڈز کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونیوالے آی سی سی کےاجلاس میں وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے معاشی اعشاریوں اور مہنگائی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران مزید پڑھیں

کراچی، پیشی پر آئے قیدی عدالتی احاطے میں منشیات استعمال کرنے لگے

  کراچی:  جیل سے سٹی کورٹ لائے گئے قیدیوں کی عدالتی احاطے میں منشیات کے استعمال کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ جیل پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث قیدیوں کو سٹی کورٹ میں پیش کیا جہاں پولیس کی موجودگی کے باوجود قیدی دھڑلے سے منشیات کا استعمال کرتے رہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں تھا۔ مزید پڑھیں

اے این پی کے رہنما کی کچلاک مغربی بائی پاس سے لاش برآمد

بلوچستان کے علاقے کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام محمد کاسی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارباب غلام محمد کاسی کی لاش مغربی بائی پاس سے برآمد ہوئی، جس کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ارباب غلام مزید پڑھیں

آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کا مطالبہ

 اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم  مصنوعات کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  پاکستانی حکومت سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے  کیے گئے اقدامات  کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔  وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مزید پڑھیں