اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا،  نوازشریف

  لندن:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے  کہ ہم نے اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے مجرم کون ہیں، قوم کو انہیں معاف نہیں کرنا چاہیے۔ پنجاب کے پارٹی عہدیداروں کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے خطاب مزید پڑھیں

آئی ایم ایف ڈیل اور یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنے سے متعلق خبریں ’’بے بنیاد‘‘ قرار

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کے لیے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی مبینہ فروخت سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔ ’’دی انٹرسیپٹ‘‘ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسلام آباد مبینہ طور پر آئی ایم مزید پڑھیں

بجلی چوری کی گواہی کیلیے عدالت جانے والے لیسکو ملازم پر وکلا کا تشدد

ننکانہ: بجلی چوری کے مقدمے میں گواہی کے لیے عدالت جانے والے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ملازم کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ میں بجلی چوری کے مقدمے میں گواہی دینے عدالت جانے والے لیسکو اہلکار و لائن مین محمد اسلم پر وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ کی مزید پڑھیں

بلوچستان میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بلوچستان کی نگراں حکومت نے صوبے بھر میں زمینوں پر قبضے کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پورے صوبے میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریویو اف ججمنٹ ایکٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی  اپیل دائر کردی۔ حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے فیصلے ہر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارٹیکل 142 پارلیمان کو ایسی قانون سازی کا اختیار دیتا مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس افسر کے لیے عالمی ایوارڈ

 پشاور: خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس افسر سونیا شمروز نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق  سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقدہ  انٹرنیشنل  ویمن ان پولیسنگ کانفرنس 2023 میں  پولیس آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ سونیا شمروز ڈی پی بٹگرام  اور ڈی پی او چترال  کے مزید پڑھیں

کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث خاتون دو ساتھیوں سمیت گرفتار

  کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ سپر مارکیٹ پولیس نے چیکنگ کے دوران کار میں سوار 2 ملزمان کو ان کی ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، لوٹی گئی نقدی مزید پڑھیں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز روسٹر تشکیل دے دیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز روسٹر تشکیل دے دیا۔  روسٹر کے مطابق رواں ہفتے پانچ بینچز سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے. روسٹر کے مطابق بینچ نمبر دو جسٹس سردار طارق مزید پڑھیں

بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالیں گے، سراج الحق

 پشاور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اگر غریب ملک ہے تو حکمران کے گھر کا خرچہ ایک ارب پچیس کروڑ روپے کیوں ہے؟ بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالیں گے۔ پشاور کے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے مزید پڑھیں

پی آئی اے شیڈول تاحال متاثر، پروازیں تاخیر کا شکار، 4 منسوخ

 کراچی: پی آئی اے کا فضائی شیڈول تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں جب کہ 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق قومی فضائی کمپنی کے شیڈول میں بہتری آئی ہے، تاہم اس کے باوجود اندرون ملک کی 4 پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیر کا مزید پڑھیں