کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے جعفر آباد میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک کردیے۔  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔  

اسٹیبلشمنٹ سے معاملات آصف زرداری طے کریں گے، پیپلزپارٹی سی ای سی

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) اور اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر شخصیات سے پارٹی معاملات طے کرنے کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا دو روزہ اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں انتخابات، ملک کی معاشی مزید پڑھیں

پشاور؛ سکھ اور مسیحی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں سی ٹی ڈی نے سکھ اور مسیحی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد فقیر آباد بابا زیارت کے قریب چھاپہ مار کارروائی میں مارے گئے، دہشت گرد علما کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی 10 مزید پڑھیں

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے کا اضافہ

 اسلام آباد: نگراں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے 30 ستمبر تک ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی مزید پڑھیں

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج

  کراچی: الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر التوا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 206، 209 اور مزید پڑھیں

جیل حکام کا چئیرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے سےانکار

 اسلام آباد: اٹک جیل حکام نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کروانے سے انکار کردیا۔ اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے توہین عدالت درخواست میں جواب جمع کروا دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل رولز اجازت نہیں دے دیتے اس لئے ٹیلی فون پربات  نہیں کروا سکتے۔ مزید پڑھیں

کوئٹہ؛ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید

 کوئٹہ: ولی تنگی کوئٹہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا صوبیدار شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 14ستمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جہاں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مزید پڑھیں

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا، کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔ رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا، آٹھ رکنی لارجر پہلے ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرچکا ہے اور ممکنہ طور سپریم مزید پڑھیں

کراچی سمیت سندھ میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان

کراچی  سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق ہفتے کی شام سے مون سون  ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے گرچ چمک کے ساتھ بارش مزید پڑھیں

پی آئی اے مالی بحران کا شکار، اندرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ

  کراچی: مالی بحران کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے، طیاروں کی کمی کے باعث اندرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے رحیم یار خان جانے والی دو طرفہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 368 تاخیر کا شکار مزید پڑھیں