لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود ایک ماہ تک اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا۔ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پیٹرول بم نامنظور، حافظ نعیم الرحمن کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر پیٹرول بم قرار دیا ہے اور ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت کو 458 مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی
وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو ’صفر‘ یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر مزید پڑھیں
’’عید کا چاند دیکھنے کیلیے اُلٹی مشین ‘‘ عدالت میں سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس
اسلام آباد: عید کا چاند دیکھنے کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس سامنے آئے۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار عبد اللہ شفیق ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ مزید پڑھیں
سندھ میں الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز، روزگار کے مواقع بڑھیں گے، شرجیل میمن
کراچی: سندھ حکومت نے جدید ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای وی (الیکٹرک وہیکل) ٹیکسی پروجیکٹ کے اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اس معاہدے پر سندھ بینک، سندھ ڈویلپمنٹ فنڈ (SDF) اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ دستخط کیے، مزید پڑھیں
کراچی سمیت سندھ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو متعارف کروانے کیلیے تین ماڈل پیش
کراچی: کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے بعد صوبہ سندھ کے دیگر تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کے نظام کو متعارف کرانے کے حوالے سے تین ماڈل پروپوز کیے گئے ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مزید پڑھیں
کراچی؛ کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی: سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں 4 سالہ کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے مزید پڑھیں
کفایت شعاری پالیسی؛ پنجاب حکومت نے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی
لاہور: عالمی توانائی بحران پر پنجاب حکومت کفایت شعاری کے فارمولے پر گامزن ہے اور اس حوالے سے مختلف محکموں کے لیے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہوا اور نہ ادائیگی کی گئی ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ مزید پڑھیں
ملکی سطح پر تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر ، وزیرستان کے کنویں سے پیداوار شروع
ملکی سطح پر تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے جب کہ وزیرستان بلاک میں اسپن وام-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع ہوگئی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسپن وام-1 منصوبے کا افتتاح کر دیا، ماڑی انرجیز نے کہا کہ اسپن وام-1 دریافت سے پاکستان کی توانائی سکیورٹی مضبوط مزید پڑھیں
تھربجلی فراہمی : اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتری کے نتیجے میں 25 سے 30 ملین ڈالر کی سالانہ بچت
وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں اور وفاقی وزیر برائے پاور، آویس احمد لغاری کی اسٹریٹجک ہدایت پر، پاور ڈویژن نے تھر کول مائننگ میں آپریشنل مسائل کے خاتمے کے لیے اہم اصلاحات کا آغاز کیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدامات ڈیزل کی کھپت میں کمی لا کر قومی مزید پڑھیں