پاکستان نے بھارت کا جاری کردہ کشمیر کا نیا نقشہ مسترد کر دیا

ویب ڈیسک —  پاکستان نے نئی دہلی کے جاری کردہ بھارت کے نئے سیاسی نقشے مسترد کر دیے ہیں۔ بھارت نے نئے نقشے میں اپنے زیر انتظام کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم جبکہ اسلام آباد کے زیر انتظام کئی علاقے بھی بھارت کا حصہ دکھائے ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا مزید پڑھیں

بھارت کی طرف سے جاری کیے گئے ’غلط اور غیر قانونی‘ نقشے مسترد کرتے ہیں، پاکستان

ویب ڈیسک —  پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ ملک کے نئے سیاسی نقشے مسترد کر دیے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام غیر قانونی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز ایک نوٹفکیشن جاری کیا تھا جس میں جموں اور مزید پڑھیں

صوبہ تخار: بارودی سرنگ کا دھماکہ، اسکول کے نو بچے ہلاک

واشنگٹن —  پولیس ذرائع کے مطابق، افغانستان میں ہفتے کے روز بارودی سرنگ کا ایک دھماکہ ہوا جس میں پیدل اسکول جانے والے نو بچے ہلاک ہو گئے۔ ترجمان، خلیل آسر نے بتایا ہے کہ بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ ملک کے شمال مشرق میں واقع صوبہ تخار میں ہوا۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی مزید پڑھیں

‘کشمیر میں سیاحوں کی واپسی دیوانے کا خواب لگتا ہے’

سرینگر —  بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے حکام نے سیاحوں کو ایک مرتبہ پھر وادئ کشمیر کی طرف راغب کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ تاہم، سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو خدشہ ہے کہ وادی کی مخدوش صورتِ حال کے پیش نظر سیاحوں کو دوبارہ راغب کرنا اتنا آسان مزید پڑھیں

یورپی قانون سازوں کا دورہ جموں و کشمیر

ویب ڈیسک —  یورپی یونین کے قانون سازوں کا ایک وفد بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر پہنچ گیا ہے۔ جہاں وہ حکام کے علاوہ تاجروں سے بھی ملاقات کرے گا۔ یورپی یونین کا وفد منگل کو جموں و کشمیر پہنچا جو اپنے دورے کے دوران آرمی ہیڈ کوارٹرز بھی جائے گا۔ جموں و کشمیر کی مزید پڑھیں

مودی کی سعودی عرب آمد، سرمایہ کاری اجلاس میں شرکت کریں گے

ویب ڈیسک —  بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’سعودی عرب پہنچ گیا ہوں۔ اس اہم دورے کا مقصد ایک قابل قدر دوست ملک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ دورے کے دوران میں بہت سے مزید پڑھیں

زلمے خلیل زاد کی افغان صدر سے ملاقات، طالبان سے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت

ویب ڈیسک —  امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دو مغربی یرغمالیوں کی طالبان کی قید سے بازیابی اور امریکہ کے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو دوبارہ سے شروع کرنا ہے۔ وائس آف امریکہ کی افغان سروس مزید پڑھیں

کابل: طالبان سے بات چیت کے لیے ایک ماہ جنگ بندی کی شرط

اسلام آباد —  افغان قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے افغان حکومت بغیر کسی شرائط کے طالبان سے بات چیت کرنے پر تیار تھی۔ تاہم، اب صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔ اب، ان کے بقول، ’’افغان حکومت نے امن مذاکرات سے پہلے ایک ماہ کی جنگ مزید پڑھیں

اقوامِ متحدہ کا بھارتی کشمیر میں جاری پابندیوں پر اظہارِ تشویش

ویب ڈیسک —  انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ایک پینل نے آج منگل کے روز ایک بیان میں بھارتی حکومت کی طرف سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اس مطالبے کا اعادہ کیا مزید پڑھیں

کرتارپور جانے والے پہلے جتھے میں من موہن سنگھ شامل

ویب ڈیسک —  سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے کرتارپور کوریڈور کے راستے گردوارہ دربار سنگھ جانے کیلئے بھارت نے 575 سکھ یاتریوں کے پہلے دستے کے نام پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔ اس جتھے کی سربراہی بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر مزید پڑھیں