سری نگر: 300 پنچایتی کونسلوں کے انتخابات، ماحول بظاہر پرامن رہا

ویب ڈیسک —  بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں 24اکتوبر کو گاؤں کی سطح پر پنچایتی کونسل کے انتخابات منعقد ہوئے۔انتخابات کا انعقاد ایسے وقت پر کیا گیا ہے ، جب کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کی صورت حال ہے۔ مقامی سیاست دان زیر حراست ہیں اور زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ مزید پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر میں عائد پابندیوں پر نظر ثانی کا حکم

ویب ڈیسک —  بھارت کی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر میں مواصلات اور انٹرنیٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے بارے میں لائحہ عمل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی اخبار ‘ٹائمز آف انڈیا’ کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا کہ لوگوں کی مزید پڑھیں

بھارت کی دو ریاستوں میں انتخاب: بی جے پی اور اتحادی آگے

ویب ڈیسک —  بھارت کی دو ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی شیو سینا کو حزب اختلاف پر برتری حاصل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مزید پڑھیں

بین الافغان مذاکرات کا اگلا دور رواں ماہ چین میں ہوگا: طالبان

ویب ڈیسک —  افغان طالبان نے کہا ہے کہ بین الافغان امن بات چیت کا نیا دور آئندہ ہفتے چین میں ہوگا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے منگل کے روز بتایا ہے کہ یہ مذاکرات 28 اور 29 اکتوبر کو ہونے والے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 18 برس سے مزید پڑھیں

امریکی ارکانِ کانگریس نے کشمیر کو دنیا کا خطرناک ترین خطہ قرار دے دیا

واشنگٹن —  امریکی کانگریس کے بعض ارکان نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دنیا کا خطرناک ترین خطہ قرار دیا ہے۔ جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر منگل کو کانگریس کی ذیلی کمیٹی میں سماعت کے دوران امریکی حکومت مزید پڑھیں

قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ صلاح الدین ربانی مستعفی

ویب ڈیسک —  افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ صلاح الدین ربانی نے بدھ کو اپنا استعفیٰ صدر اشرف غنی کا بھیجا ہے جس میں انہوں نے افغانستان کی قومی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے استعفے میں صلاح الدین ربانی نے کہا مزید پڑھیں

امریکہ اور یورپی یونین کا بین الافغان مذاکرات کی کامیابی پر زور

اسلام آباد —  امریکہ اور یورپی ممالک نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اہم افغان رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ بین الافغان مذاکرات کی تیاری پر مرکوز رکھیں۔ طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے ایسی قومی مذاکراتی ٹیم تشکیل دیں جس مزید پڑھیں

امریکی اراکین کانگریس نے کشمیر کو دنیا کا خطرناک ترین خطہ قرار دے دیا

واشنگٹن —  بعض امریکی اراکین کانگریس نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دنیا کا خطرناک ترین خطہ قرار دیا ہے، اور امریکی حکومت سے پوچھا ہے کہ وہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔ جنوبی ایشیا مزید پڑھیں

‘افغانستان سے فوجی انخلا طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا حصہ ہوگا’

ویب ڈیسک —  امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر اتوار کے روز افغانستان پہنچے جہاں طالبان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان مذاکرات معطل ہونے کے بعد سے طالبان اور داعش کے ہلاکت خیز حملوں میں اضافے سے صورت حال پیچیدہ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے افغانستان سے 5000 ہزار سے زیادہ امریکی مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر میں اسکول کھل گئے، جموں میں 100 فی صد حاضری کا دعویٰ

ویب ڈیسک —  بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں 20 فیصد جبکہ جموں میں 100 فیصد طلبا نے اسکول جانا شروع کر دیا ہے۔ اتوار کے روز بھارتی وزارت داخلہ کے عہدیدار کا جموں و کشمیر انتظامیہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی مزید پڑھیں