پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروا دیا ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کا نام فارن فنڈنگ کیس میں آیا ہے، اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہے۔ نبیل گبول کی مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
شمالی شام میں کاروائی ،3 دہشتگرد ہلاک
شمالی شام میں جاری چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے 3 دہشتگردوں کو جوابی کاروائی میں ہلاک کر دیا گیا ۔ ترک امور دفاع کے مطابق، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جوابی کاروائی مزید پڑھیں
آرمینیا کے شاپنگ سینٹر میں دھماکہ،ہلاک شدگان کی تعداد 6 ہو گئی
آرمینیا کے دارالحکومت ایریوان میں گزشتہ روز ایک شاپنگ سینٹر میں موجود آتشبازی کا سامان بیچنے والی دوکان میں دھماکہ ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 6 ہو گئی۔ آرمین پریس کی خبر کے مطابق، گزشتہ روز ہوئے دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد 6 ہو گئی ہے جن میں سے ایک کی شناخت نامعلوم مزید پڑھیں
سعودی ولی عہد عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تو شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش مزید پڑھیں
یومِ آزادی کی مناسبت سے واہگہ۔ اٹاری بارڈر پر تقریبِ پرچم کشائی
ایک دن کے وقفے سے پاکستان اور بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر واہگہ۔ اٹاری بارڈر پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایک دن کے وقفے سے یومِ آزادی منانے والے دونوں ممالک کے سرحدی محافظوں نے معمول کی پرچم کشائی تقریب کو اضافی جوش و خروش سے ادا کیا۔ دونوں طرف کے محافظوں نے مزید پڑھیں
پہلی "میڈ ان پاکستان" الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی گئی
آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک کار پیش کردی ہے۔ ڈائس فاؤنڈیشن اور پاکستانی جامعات و نجی شعبہ کے تعاون سے تیار کی جانیوالی میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار کی رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ڈائس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول 15روپے، ڈیزل 7روپے اور مٹی کا تیل 2روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر مزید پڑھیں
تحریک انصاف کی قیادت نے آخر کار شہباز گل سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا
تحریک انصاف کی قیادت نے آخر کار شہباز گل سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے 3 وفود الگ الگ شہباز گل سے جیل میں ملاقاتیں کریں گے،پی ٹی آ ئی کا پہلا وفد علی نواز اعوان کی قیادت مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عطا تارڑ کی گرفتاری سے روک دیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عطاتارڑ کی گرفتاری سے روک دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کی ضمانت 14 روز کے لیے منظور کی گئی۔ عدالت عدلیہ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے عطا تارڑ کی درخواست آج ہی مزید پڑھیں
نواز شریف کو کسی صورت جیل نہیں جانے دیں گے، جاوید لطیف کا دو ٹوک پیغام
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے ایک بات یاد رکھیں پارٹی قائد میاں نواز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا عمران خان جیسے کردار مختلف ادوار میں اپنا مزید پڑھیں