پی ٹی آئی کارکنان کا شاہ محمود کی بیٹی کو پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے ملتان میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-157 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ نشست ان کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی حلقے کی حتمی حد بندی کی نقل اسلام آباد میں کمیشن کے سیکریٹریٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ ابتدائی فہرست مزید پڑھیں

صدرایردوان اورصدر پوتن کاشام میں تمام دہشت گرد تنظیموں کےخلاف جنگ کرنے کا عزم

صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے شام میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کی تصدیق کی ہے۔ روس کے شہر سوچی میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات 4 گھنٹے جاری رہی۔ صدرایردوان   اورصدر  پوتن کے درمیان مزید پڑھیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم حملے میں 8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے جہاں اہل ِشیعہ  کی اکثریت ہے۔ کابل پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک پیڈلر کی گاڑی میں نصب بم سرکاریز کے علاقے میں پھٹ گیا جہاں زیادہ تر شیعہ مزید پڑھیں

نوجوان طالبعلم موٹر سائیکل سمیت دریائے چترال میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

نوجوان طالب علم موٹر سائیکل سمیت دریائے چترال میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔ امدادی کارکن اور مقامی افراد کی جانب سے ابھی تک تلاش کی جا رہی ہے تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔ حادثے کا شکار نوجوان کا نام شایان احمد بتایا جا رہا ہے۔ شایان احمد نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان دیا مزید پڑھیں

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کرلیا

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اسد قیصر سے کہا گیا ہے کہ وہ ایف آئی مزید پڑھیں

سوشل میڈیا پر شہدا کے حوالے سے منفی مہم قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر شہدا کے حوالے سے منفی مہم کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جماعت نے ان فوجی افسران کی شہادتوں پر ٹرولنگ کی۔ یہ شرمناک اور افسوسناک رویہ ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہیلی کاپٹر مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے سینئر صحافی حسیب منظور بھٹی کو فوت شدہ قرار دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈان نیوز سے وابستہ سینئر صحافی حسیب منظور بھٹی کو فوت شدہ قرار دیدیا ہے۔ صحافی نے اس پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ماشاء اللہ الیکشن کمیشن نے میرے فوت ہونے کی تصدیق کردی ہے مجھے پتہ ہی نہیں۔ حسیب منظور بھٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ مزید پڑھیں