اطالوی وزیر اعظم کا دورہ فلسطین

فلسطینی وزیر اعظم محمد عشطیہ نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطین کے دورے پر آئے ہوئے اطالوی وزیر اعظم دراگی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عشطیہ نے بتایا  کہ ان کے اطالوی ہم منصب دراگی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور فلسطین کی مزید پڑھیں

ابراہیم قالن کی جرمنی میں گول میز کانفرنس میں شرکت

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ گول میز اجلاس جس میں جرمنی، امریکہ ، ا برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں نے شرکت کی ترکی کی نمائندگی  کی ہے۔ ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی جمہوریہ جرمنی کی چانسلری میں ہونے والی اس ملاقات مزید پڑھیں

ترکی کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں: سویڈش وزیراعظم

سویڈش وزیراعظم ماگدالینا اینڈرسن نے  کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شمولیت پر ترکی کے خدشات رفع کرنے کی خاطر  بے صبری سےمذاکرات کےلیے تیار ہیں۔  اینڈرسن نے فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین  اور ناورے کے وزیراعظم یونس گاہر اسٹور کے ہمراہ ملاقات کی ۔  ملاقات کے بعد ایک مشترکہ  پریس کانفرنس کے دوران سویڈش وزیراعظم نے  نیٹو میں مزید پڑھیں

امریکہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر

متحدہ امریکہ میں  شدید بارشیں اور مرطوب آب و ہوا  روز مرہ کی زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔ وسکونسن کے شہر ملواکی میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی زد میں آنے والے 3 افراد نکاسی آب کے نالے میں غائب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کا نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی  ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملاقات میں نیٹو کی توسیع کا معاملہ زیر بحث آیا۔ وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے استنبول میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل مزید پڑھیں

یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے پرواز روک دی، مہاجرین روانڈا نہیں جائیں گے

یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے انگلینڈ کے مہاجرین کو روانڈا بھیجنے کے لئے تیار پہلی پرواز کو روک دیا ہے۔ روانڈا بھیجے جانے والے مہاجرین میں سے ایک کے وکیل کی درخواست پر یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے مذکورہ شخص کو طیارے  پر سوار ہونے سے روک دیا ہے۔ فیصلے میں، اقوام متحدہ  کے ہائی مزید پڑھیں

ایران میں ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران ٓگ لگنے سے 8 افراد لقمہ اجل

ایران کے دارالحکومت تہران میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک کیفے میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق شام کے وقت شہریار کے علاقے میں واقع قصبے میریم کے ایک کیفے میں سالگرہ کی تقریب کے دوران پہلے دھماکا ہوا، اس کے مزید پڑھیں

اگر ممکن ہوا تو طالبان حکومت کو تسلیم کر لیں گے: روسی مندوب

 روسی صدر ولا دیمیر پوٹن  کے خصوصی مندوب برائے  افغانستان  زامر کابل اوف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ان کا ملک  طالبان حکومت کو تسلیم کر سکتا ہے۔  روس کے سرکاری ٹی وی چینل پروی سے گفتگو کے دوران زامر کابل اوف نے  بتایا کہ طالبان حکومت کے وزیر تجارت نور الدین عزیزی  جلد ہی ماسکو مزید پڑھیں

ایران میں 5،2 کی شدت سے زلزلہ

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں 5،2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تہران یونیورسٹی کے جیو فزک انسٹیٹیوٹ کے ماتحت قومی سسمولوجک  مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ہرمزگان کے شہر جناح میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 36 منٹ پر مزید پڑھیں

ڈی 8 تنظیم کا 25 واں اجلاس کل سے استنبول میں شروع ہوگا

 ترکی ،بنگلہ دیش،انڈونیشیا،ایران، مصر،ملائیشیا ،نائیجیریا اور پاکستان  پر مشتمل 8 ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون  تنظیم  ڈی -8 کا 25 واں اجلاس  کل سے استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔  ترک ایوان تجارت  کےمطابق،ڈی -8 سرمایہ کاری فورم  کے زیر عنوان یہ اجلاس  مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔  اجلاس کی مزید پڑھیں