جمال شاہ نے عمران خان کی جانب سے پی ٹی وی نشریات کے غیر قانونی استعمال کو چیلنج کردیا

سینئر اداکار جمال شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان اب پی ٹی وی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا بند کر دیں وہ وزیراعظم نہیں رہے پی ٹی وی عوام کے ٹیکسوں سے چلتا ہے، تحریک انصاف کے فنڈز سے نہیں چلتا۔ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام میں مزید پڑھیں

واضح نظر آرہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، اب دیکھنا ہے آگے کیا ہوتا ہے، چیف جسٹس

اسپیکر رولنگ کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ واضح نظر آرہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، اب دیکھنا ہے اگلا قدم کیا ہوگا۔ قومی مفاد اور عملی ممکنات دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے تاہم فیصلہ آج ہی ہوگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اصل مسئلہ اسمبلیاں مزید پڑھیں

قاسم سوری نے ٹوئٹر پر لفظی جنگ کے بعد دوست محمد مزاری کو بلاک کردیا

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ چِھڑ گئی۔ دوست محمد مزاری نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں قاسم سوری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا مزید پڑھیں

اکتوبر 2022 سے پہلے انتخابات کرانا مشکل ہے، الیکشن کمیشن نے صدر کے خط کا جواب دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اکتوبر سے قبل میں انتخابات کرانا مشکل ہے تاہم کمیشن اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی۔ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تین ماہ میں انتخابات کرونا مشکل ہے تاہم اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لیے تیار مزید پڑھیں

فرح خان کون ہے؟ بیٹے سے شادی کیسے کی؟ چودھری اقبال گجر سچ سامنے لے آئے

فرح خان کو ان کے سسر مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری اقبال گجر نے اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن کی توپوں کا نشانہ بننے والی خاتون اول کی دوست فرح خان کے سسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرح خان کو کبھی بہو تسلیم مزید پڑھیں

فیاض الحسن چوہان کو چودھری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا

فیاض الحسن چوہان کو حکومتی اتحاد کے وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں فیاض الحسن چوہان نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور پارٹی لائن پر عملدرآمد کیلئے ان کی ہدایات لیں۔ فیاض الحسن چوہان سپیکر آفس اور پنجاب اسمبلی کے معاملات میں چودھری مزید پڑھیں

حمزہ شہباز اراکین کے 199 ووٹوں کے ساتھ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اپوزیشن کا دعویٰ

پنجاب اسمبلی کی دیواروں پر کانٹے دار تار بچھا دی گئی اور مرکزی دروازے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اسمبلی کا علامتی اجلاس منعقد کیا گیاجہاں مریم نواز سمیت اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) مزید پڑھیں