حالات تشویشناک اور جمہوریت شدید خطرات سے دوچار ہو چکی ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت شدید خطرات سے دوچار ہے اور جب عمران خان نکلے گا تو یہ اسے گرفتار کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت تماش بینوں کے چنگل میں ہے، حالات تشویشناک ہیں اور جمہوریت مزید پڑھیں

اپوزیشن نیب کیسز اور کرسی کی لالچ میں وزیراعظم کے خلاف سازش کر رہی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن، نیب کیسز کے خوف میں اور کرسی کی لالچ میں مبتلا ہے اس لیے عمران خان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مزید پڑھیں

آسٹریلیا نے نگلینڈ کو فائنل میں شکست دے کر ساتویں بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

نیٹ سیور کی 148 رنز کی عمدہ اننگز کے باوجود آسٹریلیا نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریف انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس مزید پڑھیں

رمضان المبارک کے پہلے دن کی دعا

اے معبود! میرا آج کا روزہ حقیقی روزے داروں جیسا قرار دے میری عبادت کوسچے عبادت گزاروں جیسی قرار دے آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے اورمجھ سے درگزر کر اے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے۔ منبع: سحر نیوز The post مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے، ترجمان عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ملک کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نوٹس کے حوالے سے مزید تفصیلات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ دیر مزید پڑھیں

فوج کا ملک میں ہونے والی سیاسی پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کا ملک میں ہونے والی سیاسی پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل بابر افتخار نے ایک سوال پر کہا کہ موجودہ حالات سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مزید پڑھیں

وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی۔ ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 58 اور 48 کے تحت وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے تجویز منظور کی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے مزید پڑھیں

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد آئین، خود مختاری اور آزادی کے منافی قرار

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو کچھ تاخیر کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں تقریباً 12 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیر قانون فواد چوہدری نے قرار داد کو غیر ملک کی جانب سے پاکستان میں حکومت کو مزید پڑھیں

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے باعث اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج (اتوار) کو ہوگی، اس سلسلے میں دارالحکومت کی انتظامیہ نے میٹرو بس سروس معطل کرنے کے علاوہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ دارالحکومت کی انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی مزید پڑھیں

عالمی فٹ بال کپ کے گروپوں کی قرعہ اندازی مکمل

قطر میں ہونے والے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں قرعہ اندازی کے ذریعے گروپوں کا تعین ہو گیا ہے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حامد آل ثانی اور فیفا کے صدر گیانی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قرعہ اندازی کے بعد، جس میں ورلڈ کپ چیمپئن مزید پڑھیں