کینیڈا میں نمازیوں پر مسجد میں حملے کی کوشش

کینیڈا میں پولیس نے بتایا ہے کہ میسی ساگا شہر میں ایک شخص نے مسجد میں گھس کر نمازیوں پر حملے کی کوشش کی۔ مذکورہ حملہ آور کے پاس ایک کلہاڑی اور اسپرے تھا۔ یہ اسپرے ریچھ کو بھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مسجد میں موجود نمازیوں نے حملہ آور پر قابو پا لیا۔ مزید پڑھیں

روس بلا تاخیر مذاکراتی میز پر آئے: یوکرینی صدر

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس فوری طور پر تازہ مذاکرات شروع کرے۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ تاخیر کے بغیر  نیا مذاکراتی عمل شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے، جس سے روس اپنی غلطیوں سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے۔ انہوں مزید پڑھیں

ہم نے ہائیپر سونک میزائل کا استعمال کیا ہے: روسی فوج

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں ہائپرسونک میزائلوں سے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق کنزہال نامی روسی ہائپرسونک میزائلوں کے ذریعے یوکرینی فوج کے اسلحے اور میزائلوں کے زیر زمین ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ حملے مغربی یوکرین مزید پڑھیں

روسی خلا بازوں کانیلے اور زرد رنگ کا فلائٹ سوٹ پہننا اظہار یک جہتی نہیں ہے:روس

عالمی خلائی اسٹیشن پر گزشتہ شب پہنچنے والے تین روسی خلابازوں نے نیلے اور زرد رنگ کے فلائٹ سوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے۔ بعض خبروں میں روسی خلابازوں کے یونیفارم کے غیر معمولی رنگ کو یوکرینی پرچم کے ساتھ مماثلت دی جارہی ہے اور اسے یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی تصور کیا جارہا ہے مزید پڑھیں

حوثی باغیوں کا آرامکو پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر  جازان  میں تیل کمپنی آرامکو کمپنی کی  تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق، حوثی باغیوں نے الشقیق  میں آرامکو  پر حملہ کیا اور ساتھ ہی آرامکو کمپنی کی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔ عرب فوجی اتحاد کا کہناہے کہ حوثی باغیوں نے مزید پڑھیں

یوکرین:روسی بمباری کا 25 واں دن،متعدد عسکری تنصیبات تباہ

یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 25 واں روز ہے جس کے دوران روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے عسکری اہداف تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ،ماریوپول شہر میں روسی بم باری سے یورپ کی ایک سب سے بڑی اسٹیل مل کو نقصان پہنچا ہے۔ شہر کی کونسل نے مزید پڑھیں

ملائیشیا جانے کی خواہش جان لے گئی،دو افراد ہلاک

انڈونیشیا  کے کھلے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ساوتھ چائنہ مارننگ  پوسٹ نے ایک انڈونیشیائی عہدے دار کے توسط سے خبر دی ہے کہ لکڑی سے بنی اس ماہی گیروں کی کشتی نے خطرناک راستے کا انتخاب کیا جس کے دورن وہ الٹ گئی جس مزید پڑھیں

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے علاقے پر اشتعال انگیز فائرنگ

جنوبی کوریا  کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے راکٹ شکن ہتھیاروں سے بحیرہ زرد میں اس کے ایک علاقے پر حملہ کیا ہے۔  یان ہاپ خبر ایجنسی کے مطابق،جنوبی کوریا کی  قومی سلامتی کونسل نے بتایا کہ جنوبی صوبہ پیونگان کے مغربی ساحلوں پر شمالی کوریا نے چار مرتبہ اشتعال انگیزی فائرنگ کی ۔ مزید پڑھیں

روس اور یوکرین اہم تنازعات پر متفق ہو جاَئیں گے: چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین اہم مسائل پر معاہدے کے قریب ہیں۔ خبر کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ اگر دونوں فریقین اب تک کی پیش رفت سے پیچھے نہ ہٹیں تو جنگ بندی کی امید کی جاسکتی ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف اور مزید پڑھیں

سیالکوٹ گیریژن میں شارٹ سرکٹ کے باعث گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگ گئی

پاک فوج نے کہا ہے کہ سیالکوٹ گیریژن میں شارٹ سرکٹ کے باعث گولہ بارود کے شیڈ میں لگنے والے آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیالکوٹ گیریژن میں مزید پڑھیں