ترکی: ایردوان۔ سینار اولو ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اسمبلی اسپیکر اوندرسیناراولو کے ساتھ ملاقات کی۔ صدارتی پیلس کے سوشل کمپلیکس میں بند کمرے کی یہ ملاقات پینتالیس منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے بھی شرکت کی۔

کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان گاڑی تلے روند کر قتل

کینیڈین شہر لنڈن کے میئر نے بتایا ہے کہ پانچ مسلمانوں پر مشتمل ایک خاندان کو شام کی سیر کے دوران ایک 20 سالہ سفید فام نوجوان نے اپنی گاڑی کے نیچے کچل کر چار افراد کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا ہے۔  پولیس نے بتایا کہ خوفناک واقعے میں ان میں مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عمر عطا بندیال کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے کیس کی سماعت کے دوران شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عمر عطا بندیال میں دورانِ سماعت سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پر جسٹس عمر عطا مزید پڑھیں

پاناما کیس میں خفیہ دباؤ بارے جسٹس شوکت صدیقی کے انکشافات: یہ ہیں پاکستان کےزوال کے اسباب: نواز شریف

ملک کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے سنسنی خیز کیس کی سماعت کے سنسنی خیز حصے پر تبصرہ کیا ہے جس میں انہوں نے خفیہ ایجنسی کے موجودہ سربراہ جنرل فیض حمید کے حوالے سے برطرف ہونے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت مزید پڑھیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے 137 افراد مئی کے مہینے میں اپنے گھروں کو واپس لوٹے،کمیشن

  پاکستان میں جبری گمشدگیوں کی سراغ رسانی کے لئے بنائے گئے کمیشن نے مئی کے مہینے کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گزشتہ مہینے کُل 157  لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے جن میں 137 افراد کا تعلق صوبہ بلوچستان کے ضلع اواران اور کیچ سے ہے۔  کمیشن نے مزید پڑھیں

فرانس: نوجوان نے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ جڑ دیا

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو ملک کے جنوبی حصے میں دورے کے دوران ہجوم میں شامل ایک شخص نے تھپڑ مار دیا۔ برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واقعی کی ویڈیو میں ایک شخص کو عوامی دورے کے دوران ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں