اٹلی میں شدید بارشوں سے سیلاب آنے سے 3 افراد ہلاک

اٹلی کے وسطی شمالی ایمیلیا روماگنا کے علاقے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں کم از کم 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اٹلی کے سرکاری ٹیلی ویژن نیوز چینل Rainews24 کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سے ایمیلیا روماگنا کے علاقے کو شدید متاثر کرنے والے سیلاب مزید پڑھیں

وزیر خارجہ  چاوش اولو کا فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو سے متعلق شدید ردِ عمل

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو  جو پیغمبر اسلام کے خلاف اپنی توہین آمیز اشاعتوں کے لیے مشہور  ہے نے اپنے تازہ شمارے میں صدر رجب طیب ایردوان کو نشانہ بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیاہے۔ وزیر خارجہ  چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید پڑھیں

کل ترکیہ بھر میں تمام تر عجائب گھروں کی مفت سیر کی جا سکے گی

کل 18 مئی کو ملک بھر میں میوزیم کے عالمی دن کی وجہ سے وزارت ثقافت اور سیاحت سے منسلک تمام عجائب گھروںمیں داخلہ بلا اجرت ہوگا۔ عجائب گھروں کا عالمی دن دنیا میں 1977 سے اور ترکیہ میں 1982 سے منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد عجائب گھروں میں دلچسپی بڑھانا اور انہیں مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی سنٹرل ماڈل سکول کو ’گرین بلڈنگ‘ قرار دینے کی ہدایات

نگران وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے سنٹرل ماڈل سکول کی عمارت کو ’گرین بلڈنگ‘ قرار دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سنٹرل ماڈل سکول لاہور کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سکول کے زیرتعلیم طلبہ مزید پڑھیں

نیب نے بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کر لیا۔ بشریٰ بی بی کو کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں نیب اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان مزید پڑھیں

پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے فوجی تنصیبات پر حملے کو کارکنان کا ذاتی فعل قرار دیدیا

علامہ اقبال کے پوتے اور  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کا جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث کارکنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ کارکنان کا ذاتی فعل تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے اعتراف کیا مزید پڑھیں

میاں عباد فاروق نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو  جناح ہاؤس کو آگ لگانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ حلقہ پی پی 148 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے ویڈیوپیغام جاری کردیا۔ عباد فاروق مزید پڑھیں

نائیجیریا: امریکی سفارتی عملے پر مسلح حملہ، 4 افراد ہلاک

نائیجیریا کے جنوب مشرقی صوبے انامبرا میں امریکی سفارتی عملے پر مسلح حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نائیجیریا قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی امدادی کاروائیوں کے لئے انامبرا میں موجود امریکی سفارتی عملہ اوگبارو کے علاقے میں مسلح حملے کا نشانہ بن گیا۔ حملے میں ابتدائی معلومات مزید پڑھیں

چین کا ماہی گیر بحری جہاز 39 رکنی عملے سمیت سمندر برد ہو گیا

چین کا پرچم بردار ماہی گیر بحری جہاز بحیرہ ہند میں ڈوب گیا ہے۔ جہاز میں سوار، 17 چین، 17 انڈونیشیا اور 5 فلپائن کے شہریوں پر مشتمل، 39 رکنی عملے کی ٹیم لاپتہ ہو گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق چین کے شمالی صوبے شانڈونگ میں "لوپینگلائی یوآن یو 8” نامی ماہی گیر بحری جہاز مزید پڑھیں

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے اور ان کے خلاف سخت کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ وزرائے اعلیٰ کے علاوہ خفیہ اداروں کے مزید پڑھیں