بوسنیا ہرزیگوینا میں ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے براہ راست نشریات کا اہتمام

بوسنیا ہرزیگوینا  ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کی میزبانی  میں 6 فروری  کو  ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلوں   سے متاثرہ افراد کے لیے  براہ راست نشریات   کے دوران امدادی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ بی ایچ آرٹی اور بوسنیائی امدادی تنظیم پوموزی کے تعاون سے پیش کردہ  پروگرام میں  سیاست دانو ں،  کاروباری حضرات،  فنون مزید پڑھیں

نیو زی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

نیوزی لینڈ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے قانون سازوں اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین پر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم TikTok کو عوامی فون پر استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دے گا۔ حکام نے بتایا کہ یہ اقدام حکومت کے سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مشورے پر کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں پابندی مزید پڑھیں

امریکی ڈروان گرانے والے روسی پائلٹوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی جنگی طیاروں کے ان پائلٹوں کو انعامات سے نوازا جنہوں نے بحیرہ اسود میں امریکہ کے MQ-9 قسم کے ڈراون کو مار گرایا تھا۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں یاد دہانی کرائی گئی کہ امریکی ایم کیو 9 قسم کا  ڈراون عارضی حیثیت کے مزید پڑھیں

ترک صدر ایردوان کی فن لینڈ کے صدر نینتسو سے ملاقات

صدر  رجب طیب ایردوان کی  سفارتی  مصروفیات آج بھی جاری ہیں۔ جناب ایردوان  نے فنش ہم منصب سوالی نینستو سے  ملاقات کی۔ اس سے قبل مہمان صدر کا ایوان صدر میں سرکاری طور  پر استقبال کیا گیا۔ سرکاری تقریب کے  بعد سربراہان نے بلمشافہ ملاقات کی، جس دوران فن لینڈ کی نیٹو رکنیت  درخواست  کے مزید پڑھیں

ترک سرمایہ کاری فنڈ ترکیہ کی دنیا میں اقتصادی انضمام میں کردار ادا کرے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترک سرمایہ کاری فنڈ ترکیہ کی دنیا میں اقتصادی انضمام میں کردار ادا کرے گا۔ صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار   دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ ترک ریاستوں کی تنظیم (ٹی ڈی ٹی) کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے  موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزید پڑھیں

ایل سلواڈور میں ہنگامی حالات کی مدت میں توسیع

وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں  مختلف گروپوں  سے نبٹنے کے لیے اعلان کردہ ہنگامی حالت (او ایچ اے ایل) میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ صدر نایب بوکیل کی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو کانگریس نے 67 ووٹوں سے قبول کر لیا اور 16 اپریل تک مزید پڑھیں

سیلاب سے جان بحق افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی

 شانلی عرفہ  میں سیلاب کے بعد ایک اور شخص کی بے جان لاش شاپنگ سینٹر  کے تہہ خانے سے  سے برآمد ہوئی ہے  ۔ اس طرح شہر میں سیلاب سے  جان بحق   افراد کی تعداد 15  تک پہنچ گئی ہے۔ ادیامان میں سیلاب کی تباہ کاریوں  کے نتیجے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ مزید پڑھیں

فرانس، ریٹائرمنٹ قانون میں ترمیم کے برخلاف احتجاجی مظاہروں میں تیزی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پنشن اصلاحات کے مخالفین کے مظاہرے میں 120 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جس کا مقصد ریٹائرمنٹ کی عمر کو بتدریج بڑھا تے ہوئے  64 سال تک کرنا ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن کی جانب سے بلا   رائے دہی کے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر مزید پڑھیں

نیتین یاہوکمزور شخصیت کے مالک ہیں،احتجاج جاری رکھیں گے:مخالف جماعتوں کا اعلان

اسرائیل میں مخالف سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کی حکومت کی  متنازع عدالتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں اور پارلیمان میں احتجاج جاری رہے گا۔  اسرائیل کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  KAN کے مطابق،  مخالف جماعتوں کی اکثریت نے  ایک مشترکہ پریس بیان دیا ۔ سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کےلیڈر مزید پڑھیں

پوتین-علی ایف رابطہ،جنوبی قفقاز کی صورتحال پر غور

 روسی صدر ولادیمیر پوتین  نے آذری ہم منصب الہام علی ایف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔  آذری ایوان صدر کے مطابق، علی ایف اور پوتین کے درمیان با ت چیت میں روس۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سہ رکنی اعلامیے کے تناطر میں جنوبی قفقاز میں سلامتی و استحکام کی بحالی کےلیے باسہولت تدابیر اختیار کرنے پر مزید پڑھیں