روس: یورپی یونین ممالک کی امن کی اپیلیں "دوغلے پن" کے علاوہ اور کچھ نہیں

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک کی امن کی اپیلیں "دوغلا پن” ہیں۔ زاہرووا نے جاری کردہ تحریری بیان میں جمعہ کے دن یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقدہ یوکرین۔ یورپی یونین سربراہی اجلاس کا جائزہ لیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مغرب، جنگ مزید پڑھیں

یوکرین: حالیہ 24 گھنٹوں میں روسی فوج نے 61 حملے کئے ہیں

یوکرین نے کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں روسی فوج نے 61 حملے کئے ہیں۔ یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس نے کپیانسک، لیمان، باہموت، آویوکا اور نووپاولیوسک کی سمتوں میں آپریشنوں میں شدت پیدا کرنا شروع کر دی ہے۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ حالیہ 24 مزید پڑھیں

ترکیہ: زرعی سیکٹر کی برآمدات ریکارڈ درجے تک پہنچ گئیں

ترکیہ کا زرعی سیکٹر، جنوری کے مہینے میں، 2 ارب 87 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی برآمدات کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جنوری کے مہینے میں گذشتہ سال  کے اسی دورانیے کے مقابلے میں زرعی سیکٹر  کا، ترکیہ کی کُل برآمدات   میں حصہ 12،8 فیصد اضافے کے ساتھ14،8 فیصد رہا۔ زرعی شعبے کے مزید پڑھیں

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر کے اہلخانہ نے بھی سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، اہلخانہ کے مطابق  پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی میں انتقال ہوا۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائےگا۔  سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو  دہلی میں پیدا ہوئے مزید پڑھیں

پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف وفات پا گئے

پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف متحدہ عرب امارات  میں زیرِ علاج ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ پاکستان قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشّرف دبئی کے امریکن ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ انّاسی سالہ مشّرف 2016 سے علاج کی غرض سے دبئی میں مقیم تھے ۔ انہیں ایمائلائڈوسس بیماری کے پیدا کردہ مزید پڑھیں

بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: جنرل سید عاصم منیر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز کا دورہ کیا اور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہا اور مزید پڑھیں

دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےمکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کو مضبوط بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گی تاکہ دہشت گردی سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔ مزید پڑھیں

یمن میں بارودی سرنگوں اور جنگی گولہ بارود کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 13 افراد زخمی

یمن کے مختلف شہروں میں گزشتہ دو روز کے دوران بارودی سرنگوں اور جنگی گولہ بارود کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ یمن مائن آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ کے ضلع الحلی کے محلے عیس مزید پڑھیں

نائب وزیر خارجہ سعدات اونال اقوام متحدہ میں جمہوریہ ترکیہ کا مستقل نمائندہ مقرر

نائب وزیر خارجہ سعدات   اونال کو اقوام متحدہ میں جمہوریہ ترکیہ کا مستقل نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے ساتھ سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے تقرری کے فیصلے کے مطابق، اقوام متحدہ میں جمہوریہ ترکی کی مستقل نمائندگی کے خصوصی نمائندے فریدون ہادی سینیرلیو اولو کو ان مزید پڑھیں

ترکیہ کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فریقین پرامن اور تعمیری نقطہ نظر کا مظاہرہ کریں گے۔ صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے ایک روزہ دورے پر موجود  کوسوو کے وزیر اعظم البن مزید پڑھیں