ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ انہیں ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کے لیے راضی ہونا ضروری ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا مزید پڑھیں

‘آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کے اقتدار میں واپسی کے امکان اور بھی کم ہو گئے ہیں’

عمران خان کو سمجھنا چاہئیے کہ فوری الیکشن ہونا ان حالات میں ممکن نہیں ہے۔ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک سیاسی حقیقت ہے۔ عمران خان کو پرویز الہٰی کی بات کو اس طرح رد نہیں کرنا چاہئیے تھا اور باجوہ صاحب پر اتنے حملے نہیں کرنے چاہئیں تھے۔ اگر عمران خان اداروں کے بارے میں بات مزید پڑھیں

الیکشن ٹائم پر ہوں تو شاید عمران خان کے سہولت کارکسی ادارے میں نہیں ہونگے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ ایک ادارے سے تو عمران خان کے سہولت کار ہٹ گئے ہیں مگرابھی شاید دوسرے ادارے میں بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن ٹائم پر ہوں گے تو شاید عمران خان کے سہولت کار کسی بھی ادارے میں نہیں ہوں گے۔ لاڑکانہ میں میڈیا مزید پڑھیں

عمران کے بنی گالہ گھر کیلئے این آر او دلوانے میں باجوہ ، ثاقب نثار پر اثر انداز ہوئے: ملک احمد خان

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے قریب سمجھے جانے والے ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے بنی گالہ میں گھر کیلئے این آر او دلوانے میں جنرل باجوہ ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر اثر انداز ہوئے اور اسی کیس میں عمران خان کو مزید پڑھیں

فرانس میں مقیم ایرانی باشندے نے ایران کے واقعات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے خود کشی کرلی

ایران میں ایک نوجوان خاتون  کی حراست  کے دوراان ہونے والی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے ہنگامے مختلف شہروں میں جاری ہیں تو  اسی دوران  فرانس میں مقیم  اینای باشندے محمد مرادی  نے  دنیا کی   توجہ اس واقعے کی جانب  مبذول کروانے کے لیے  لیون شہر میں دریائے روہن  میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی مزید پڑھیں

ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔   ***خبر  ترک: "بحیرہ اسود کی گیس مارچ میں گھروں میں  جلے گی” ترکیہ کے علاقے  بحیرہ اسود میں 710 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کے ذخائر ملے ہیں جن کی مجموعی مالیت 1 ٹریلین ڈالر ہے۔ توانائی اور قدرتی مزید پڑھیں

اٹلی: وزیر اعظم میلونی کی طرف سے صدر زلنسکی کو دورہ روم کی دعوت

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے یوکرین کے صدر ولودی میر زلنسکی کو اٹلی کے دورے کی دعوت دی اور خود بھی یوکرین کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اٹلی وزارت اعظمیٰ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق  میلونی نے کہا ہے کہ اطالوی حکومت، سیاسی، عسکری، اقتصادی اور انسانی معاملات میں مزید پڑھیں

ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان نوبل امن ایوارڈ کے امیدوار

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو نوبل امن ایوارڈ کا امیدوار دِکھایا گیا ہے۔ ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ  نے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمانی رپورٹروں کے ساتھ ملاقات کی۔ رپورٹروں کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ  کے خاتمے کے لئے صدر ایردوان کی مزید پڑھیں

ترک ڈرانز سے دنیا متاثر ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دنیا میں  ترکیہ  کے ڈرانز   کی کامیابی کے چرچے ہی چرچے ہیں۔ صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK) اور ترک اکیڈمی آف سائنسز (TÜBA) سائنس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا ۔ صدر  ایردوان مزید پڑھیں

رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ اور ان کے بھائی نے برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

مرتضیٰ علی شاہ اور ان کے صحافی بھائی مجتبیٰ علی شاہ نے برطانیہ میں جاری ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ جج نے قانونی اخراجات کی مد  میں ہرجانے کے طور پر 75ہزار پونڈ دونوں بھائیوں کو اداکرنے کا بھی حکم دیا۔ برطانیہ کے  ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سائٹس پر ان کے بارے میں جھوٹے مزید پڑھیں