بلوچستان:اورماڑہ کے ساحل پر پھنسنے والی نایاب ڈولفن کو ماہی گیروں نے بچا لیا

اورماڑہ: بلوچستان کے ساحل اورماڑہ پر پھنسنے والی نایاب نسل کی ریسو ڈولفن کو مقامی ماہی گیروں نے محفوظ طریقے سے دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان  کا کہنا ہےکہ ریسو ڈولفن ایک نایاب نسل کی ڈولفن ہے جو موٹی جسامت، گول اور مزید پڑھیں

قرضوں کا خاتمہ اور معاشی استحکام لمبی جدوجہد، محنت کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کریگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ایک طویل اور مشکل سفر ہے، لیکن انتھک محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مزید پڑھیں

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر اسے نکاح فسخ کرنے کا حق دینا غیر اسلامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم معاملات پر غور کیا مزید پڑھیں

پاکستان دشمنوں کے قلع قمع کیلئے محسن نقوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد: دہشت گردوں ،انتہا پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔کمیٹی پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ میں بدلنے کے لیے اقدامات کرے گی، کمیٹی میں وفاق اور صوبائی حکام شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی مزید پڑھیں

آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد

ریلویز پولیس پشاور نے آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی۔ ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مزید پڑھیں

ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ایک روز بعد ہی واپس

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا جس کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی رہیں گے۔ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے مزید پڑھیں

اسلام آباد؛ جی ایٹ ون میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

اسلام آباد تھانہ کراچی کمپنی کی حدود جی ایٹ ون میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے دو شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دونوں شہریوں کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے متعدد سابق ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے مالی سال 2022-23 کے اثاثوں کی تفصیلات بروقت جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے 10 سابق اراکین سمیت سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 14 سابق مزید پڑھیں

تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی کمی، خشک سالی کے باعث فصلیں متاثر ہونے کا خطرہ

پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں ڈیڈ لیول برقرار ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ پرہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک ہے۔ مزید پڑھیں: تربیلا ڈیم مزید پڑھیں

جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کا اعلیٰ سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی  نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔ چیئرمین این آئی آر سی نے ایگریمنٹ منسوخی کے لیے صدر مملکت کو بذریعہ مزید پڑھیں