کرم: امدادی سامان اورغذائی اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے کہا کہ قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اشفاق خان نے کہا کہ عوام مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی ہرچیز کی قیمت میں اضافہ ہورہاہے، حافظ نعیم
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی، مہنگائی ختم کرنے کے حوالے سے تمام وزراء کےبیانات کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومت اول روز عوام کو بے قوف بنارہی ہے، مہنگائی کم مزید پڑھیں
فرائض کی انجام دہی میں غفلت، اسلام آباد کے پانچ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو کڑی سزائیں
اسلام آباد: ڈی آئی جی اسلام آباد نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر پانچ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو سزائیں سنا دیں۔ ایس ایچ او تھانہ نون کی تین سال سروس ضبطی اور ایک سال کی پروموشن روک دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ شمس مزید پڑھیں
شہری اغوا کیس: عدالت نے وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کاشف حسین کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں سیکریٹری وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی جی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کو معاملے کی انکوائری کے لیے افسر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کاشف حسین کے مبینہ اغوا کےیخلاف درخواست پر سماعت کا مزید پڑھیں
سکھرجماعت اسلامی کی گرینڈ آل پارٹیز کانفرنس کے دعوت نامے تقسیم
سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام بے امنی لاقانونیت کیخلاف 12 جنوری کو سکھر میں منعقد ہونیوالی گرینڈ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف سیاسی سماجی شخصیات کو دعوت نامے دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے امیر ضلع سکھر زبیر حفیظ مزید پڑھیں
2کروڑ90 لاکھ بچوں کا اسکول وتعلیم سے باہر ہونا قومی المیہ ہے
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔ دو کروڑ نوے لاکھ بچوں کا سکول تعلیم سے باہر ہونا بڑا قومی المیہ ہے۔ ملکی سطح پر ہمہ گیر ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ غیرطبقاتی یکساں نظامِ تعلیم اور قومی زبان اُردو کے مزید پڑھیں
محرابپور،گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،ڈرائیور محفوظ
محراب پور(جسارت نیوز)گنے سے بھری ٹریکٹر میں تصادم، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ، ایک ٹرالی کا ٹریکٹر پل سے لٹک گیا، ٹریفک کی آمدورفت جزوی طور پر معطل رہی، حادثہ مہران ہائی وے پر نصرت کینال پر بنے مونگیا موری پل پر ہوا جہاں باندھی شوکر مل کے لیے گنا لے کر جانے والے دو مزید پڑھیں
گولارچی،سندھ ہیلتھ کیئر کی جانب سے اتائیوںکیخلاف آپریشن
گولارچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے گولارچی میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف سرپرائز آپریشن کیا گیا۔ کئی اتائی ڈاکٹر ٹیم کی آمد سن کر کلینک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔جبکہ انسپکشن ٹیم نے سندھ میڈیکل سینٹر کے اتائی ڈاکٹر اقبال ملاح، عزیز سمیجو، وقاص شہباز آرائیں، رام چند و دیگر کے مزید پڑھیں
میرپورخاص،سردی کی شدت میں اضافہ ،بیماریاں پھیلنے لگیں
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)میرپورخاص گردو نواح میں سردی بڑھتے ہی موسمی بیماریاں تیزی سے پھیلنا شروع ہوچکی ہے زائد عمر کے افراد میں نزلہ زکام کھانسی اور سینے کے انفکشن میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمی حالات اور سخت سردی میں بلا وجہ غیر ضروری سفر سے اجتناب برتا جائے مزید پڑھیں
ہمیں مزید تنگ کیا گیا تو ہم لڑ بھی سکتے ہیں،محمود خان اچکزئی
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے چمن میں ضلع قلعہ عبداللہ اور ضلع چمن کے مشترکہ عوامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون بلوچ سندھی کو اس بات پر مجبور نہ کیا جائے کہ وہ یہ کہیں کہ ہم پاکستان میں نہیں رہنا مزید پڑھیں