حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ الیکشن برائے سال 2025ء کے لیے عقیل ابراہیم جرنلسٹس گروپ اور ڈیموکریٹک جرنلسٹس گروپ نے میدان مارلیا خالد کھوکھر صدر حمید الرحمان سیکرٹری اور جے پرکاش مورانی بھاری اکثریت سے خازن منتخب ہوگئے نائب صدر علی نعیم اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر مجاہد عزیز شیخ اور مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
ایم کیو ایم کی حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ،اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین،پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی، ناصر حسین قریشی نے پریس کلب حیدرآباد کے عقیل ابراہیم اور ڈیموکریٹک گروپ کے جوائنٹ پینل کو تاریخی کامیابی حاصل مزید پڑھیں
جامشورو : لوٹ مار کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے8کارندے گرفتار
جامشورو(نمائندہ جسارت) نوری آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والا بین الصوبائی گروہ کے8 کارندوںکو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کے لوٹے ہوئے زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان برآمدکرلیے۔تفصیلات کے مطابق نوری آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں جرائم کرنے والے گروپ کو گرفتار کرلیا،پولیس نے مزید پڑھیں
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی، بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔ ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے 5 ارکان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، عمرایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس بھی، وزیراعلی کے پی علی مزید پڑھیں
یو اے ای میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کل 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے حکومت؛پاکستان کو جرائم کی تفصیل فراہم کی گئی، حکومت نے بڑے جرائم میں ملوث مزید پڑھیں
عدالت عظمیٰ: کم سننے والے وکلا کیلیے ہیڈفون فراہمی کی ہدایت
اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے عدالت عظمیٰ کے عدالتی کمروں میں کم سننے والے وکلا کیلیے ہیڈفون کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جمعرات کے روز کیسز کی سماعت کی۔ کیسز مزید پڑھیں
ٹیکس شرح 13.5 تک بڑھانے کا اعلان تشویشناک ہے،جاوید قصوری
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے ٹیکس بڑھانے کے عندیے پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 برس میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.3 سے بڑھا کر 13.5 فیصد تک لے جانے کا اعلان قابل مزید پڑھیں
شیعہ سنی فسادات پھیلانے والے قادیانی ہیں،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء
ٹنڈو آدم (پ ر) صدیق اکبر نے ختم نبوت کا دفاع کیا، توہین صحابہ قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، یوم صدیق اکبر پر عام تعطیل کی جائے، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے قانونی مشیر میئو منظور احمد ایڈووکیٹ، سربراہ مفتی محمد طاہر مزید پڑھیں
میرپورخاص،تجاوزات کی بھرمار مرکزی سڑکیں گلیاں بن گئیں
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) عدالتی احکامات بالائے طاق رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کی نااہلی اور پراسرار خاموشی کے سبب شہر بھر کے 40 فٹ روڈ انکروچمنٹ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے سبب بوتل کی شکل اختیار کر گئے۔ سول اسپتال روڈ، پوسٹ آفس چوک، مارکیٹ چوک، بلدیہ چوک سمیت تمام شاہراہیں مکمل مزید پڑھیں
شکارپور،ہوٹل پر ڈاکوئوں کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکار جاں بحق
شکار پور (نمائندہ جسارت) گزشتہ روز کچے کے علاقے کوٹ شاہو تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے 2 پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس مزید پڑھیں