اسلامی فلسفہ معیشت قدیم و اولین معاشی فلسفہ ہے،مولانا محمد خان شیرانی

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علما ء اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اسلامی فلسفہ معیشت انسانیت کے سامنے آنے والا قدیم ترین اور اولین معاشی فلسفہ ہے سرمایہ دارانہ فلسفہ معیشت اسلام کے معاشی تصورات کو بگاڑ کر تخلیق کیا گیا اور اشتراکی معاشی فلسفہ سرمایہ دارانہ نظام مزید پڑھیں

کوئٹہ : تباہ ہونیوالی گیس پائپ لائن کی مرمت ، گیس کی فراہمی بحال

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں تخریب کاری کے باعث تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا،متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی بحال کردی گئی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کے مرمتی کام کو مکمل کرنے کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی بحال مزید پڑھیں

ہم چاہیں تو بلاول کو کل ہی وزراعظم بنادیں،پیپلزپارٹی

سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی چاہے تو کل ہی بلاول زرداری کو وزیراعظم بنادے لیکن ، بھیک مانگ کر کمزور وزیراعظم نہیں بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے اپنی رہائش پرصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہے تو بلاولزرداری کل ہی وزیر اعظم بنا سکتی مزید پڑھیں

بلاول کل ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں، خورشید شاہ

سکھر (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی چاہے تو کل ہی بلاول زرداری وزیراعظم بن سکتے ہیں لیکن ہم بھیک مانگ کر 70 ووٹوں سے کمزور وزیراعظم نہیں بنیں گے، بلاول وزیراعظم بنیں گے لیکن عوام کے ووٹوں اور اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے۔ مزید پڑھیں

پاسپورٹ حکام نے شعیب شاہین سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاسپورٹ حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین سے معافی مانگ لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور کہا کہ مزید پڑھیں

حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کے حل کی کوئی حکمت عملی نہیں،کاشف سعید شیخ

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ملک کے روایتی حکمرانوں کے پاس عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی متبادل نظریہ، پروگرام یا کوئی مضبوط حکمت عملی نہیںجس پر عمل درآمد کرکے عوام کو بھوک افلاس، بے روزگاری، بدامنی اور مہنگائی سے نجات دلائی جاسکے۔ پی ڈی مزید پڑھیں

بینکوں کے بغیر جائداد کی خریدوفروخت پر 5 فیصد جرمانہ ہوگا

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت پنجاب میں نان بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے کی گئی غیر منقولہ جائداد کی خریداری پر 5 فیصد جرمانہ عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی اور مزید پڑھیں

مونس الٰہی کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلیے دوبارہ اقدامات کا حکم

لاہور (نمائندہ جسارت) اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مونس الٰہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ مزید پڑھیں

کراچی، پارہ چنار واقعے پر احتجاجی دھرنے گزشتہ رات سے جاری، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

کراچی: شہر قائد میں پاراچنار واقعے کے خلاف مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر گزشتہ رات سے احتجاجی دھرنے جاری ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صرف مین شاہراہ فیصل کو کالا چھپرا کی طرف ٹریفک کے لیے کھول مزید پڑھیں

کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کوچ مالکان کے مطابق کوئتہ سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکووٴں  نے فائرنگ کی۔ مسافر بس نہ رُکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق  جب کہ 4 افراد مزید پڑھیں