فتنہ الخوراج کی دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کی لاکھوں طالبات کی تعلیم متاثر

اسلام آباد: فتنہ الخوراج پاکستان کی عوام و ترقی کے دشمن ہیں، مذہب کا لبادہ اوڑھے اس فتنتے کی وجہ سے پاکستان کی لاکھوں طالبات کی تعلیم متاثر ہوئی۔ مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتوں،کھیل، سکول،کاروباری و سیاحتی مقامات اور پاکستان کے دفاعی ادارے فتنتہ الخوارج کی دہشتگردی کا نشانہ رہے ہیں جب کہ فتنتہ الخوراج کے مزید پڑھیں

ماحولیاتی تبدیلی؛ ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں، ہر شہری ذمے داری ادا کرے، جسٹس منصور

لاہور: جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حل کے لیے ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو اپنی ذمے داری ادا کرنا ہوگی۔   موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں مزید پڑھیں

26 نومبر احتجاج:پی ٹی آئی کے 102 کارکن مقدمے سے ڈسچارج، 205 کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے 102 کارکن مقدمے سے ڈسچارج کردیے جب کہ 205 کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے 307 کارکنان کے مقدمات مزید پڑھیں

کراچی سے پشاور جانیوالی رحمٰن بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کراچی سے پشاور کے لیے جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمٰن بابا ایکسپریس کو پیش آنے والے   حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق پٹڑی سے اترنے کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین مزید پڑھیں

مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو کرسمس پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے خط میں کہا گیا ہےکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کی جائے، مزید پڑھیں

سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ کال پی مزید پڑھیں

مدارس بل پر معاملات طے پا چکے، اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، پی پی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ مدارس بل پر معاملات طے پا چکے ہیں اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے کیا گیا وعدہ پورا ہوجائے مزید پڑھیں

ٹیکسز کا ظالمانہ نظام تعمیراتی شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے، آباد

کراچی: چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا ہے کہ ٹیکسز کا ظالمانہ نظام تعمیراتی شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ سے آباد کے ممبران کی ملاقات کے موقع پر چیئرمین حسین بخشی نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے مانیٹرنگ پالیسی کی آڑ مزید پڑھیں

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2658ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے مزید پڑھیں

وزیر مملکت آئی ٹی کا ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کا اعتراف

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کا اعتراف کرلیا۔ اسلام آباد میں نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے، فائبر آئزیشن پالیسی اور فائیو جی سے انٹرنیٹ کی مزید پڑھیں