پنجاب: نجی اور سرکاری دفاتر کو آن لائن کام کرنیکا حکم

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں اسموگ کے باعث دفاتر میں کام کرنے والے 50 فیصد عملے کو آن لائن کام کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن بھبی جاری کیا ہے، جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں صرف 50 فیصد اسٹاف کو بلایا مزید پڑھیں

نادرا دفاتر میں اضافہ ہوا تو شناختی کارڈ فیس بڑھانا پڑے گی ، حکام

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں دفاتر کی تعداد بڑھانے کی صورت میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کی فیس میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ نادرا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے مزید پڑھیں

فواد چوہدری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر مزید پڑھیں

پشاور پولیس لائنز دھماکہ: مرکزی سہولت کار پولیس کانسٹیبل گرفتار

پشاور: خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اختر حیات گنڈا پور نے منگل کو تصدیق کی کہ جنوری 2023 میں پشاور کے پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش حملے کے سلسلے میں ایک پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 86 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے اعلیٰ رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ گرفتار

راولپنڈی: پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلیٰ رہنما اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ کو گرفتار کر لیا۔ اپوزیشن پارٹی کے رہنما عمر ایوب، اسد قیصر، ملک احمد خان بھچر اور ایس آئی سی کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا مزید پڑھیں

وزیراعظم کا بجلی سہولت پیکیج خوش آئند ہے، آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صدر آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن حیدرآباد احمد ادریس چوہان، سینئر نائب صدر عبدالصمد قریشی، جنرل سیکرٹری عظیم احمد و دیگر عہدیداران نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ بجلی سہولت پیکیج کو خوش آئند قرار دیا ہے، یہ پیکیج صارفین کو موسم سرما کے دوران کم بجلی مزید پڑھیں

دادو: رشوت کے مطالبے پر ترقیاتی اسکیمیں التوا

دادو (نمائندہ جسارت) ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں شہزاد علی بھنڈ، عزیز ملک، منیر احمد میمن، غلام شبیر چنا، جاوید احمد سولنگی، خادم حسین بھنڈ اور دیگر نے احتجاج کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ روڈز دادو کا انجینئر سعید احمد بلیدی ٹھیکیداروں کو بار بار بلیک میل کر رہا مزید پڑھیں

آئی پی پیز معاہدے مہنگی بجلی کی وجہ بنے،عبداللطیف

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹر ک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کی مہنگی بجلی سسٹم میں آنے سے محکمہ بجلی کے ادارے نقصان کا شکار ہوئے، حکومت نے واپڈا کے قومی پاور ہائوسز اپ گریڈ کرنے کے بجائے بند کردیے جس کے باعث مزید پڑھیں

کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت قواعد نافذ کرنے کی تیاری

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے نئے قواعد و ضوابط نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے یا چھوڑنے آنے والے افراد کو سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر مزید پڑھیں

سلمان اکرم راجہ کی سیکریٹری جنرل نامزدگی پارٹی آئین کی خلاف ورزی قرار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آئین میں سلمان اکرم راجہ کو بطور سیکریٹری جنرل نامزد کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، کیونکہ پارٹی آئین کے مطابق یہ عہدہ صرف منتخب نمائندے کو سونپا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق، پارٹی آئین میں سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے مزید پڑھیں