اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت پانچ سال کرنے اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بلز آج ہی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
آئینی ترمیم کیخلاف جماعت اسلامی کی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر، فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ
کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی طرف سے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کیے جانے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ پٹیشن کی سماعت فل کورٹ بینچ میں کی جائے اور سماعت کی کارروائی اسی طرح براہ ِ راست دکھائی جائے جس طرح اس سے مزید پڑھیں
یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں، اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ انصاف تو یہاں ہے ہی مزید پڑھیں
کشمیر اور فلسطین کے مسائل امن کیلیے مسلسل کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں، آرمی چیف
روالپنڈی: آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نےعصر حاضر میں عالمی امن کو درپیش چیلنجز اور خطرات پر روشنی بھی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے بے گناہ عوام کے مسائل امن کیلیے مسلسل کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹرنیشنل مزید پڑھیں
قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھا کر 34 کرنے کا بل منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر بل کی مخالفت میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظور ہونے کے بعد مزید پڑھیں
بدین ،جائداد کے تنازع پر بھتیجے کے ہاتھو ں چچا کاقتل
بدین(نمائندہ جسارت ) بدین کے نواحی شہر نندو میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے ایک چچا کو گولی مار کر ہلاک کردیا دوسرے چچا کو اور چچا زاد بھائی کو زخمی کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر نندو میں جائداد کی تقسیم پر کافی عرصہ مزید پڑھیں
حکمرانوں کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں ہے،حافظ نصراللہ چنا
مٹیاری(وقائع نگارخصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ چنا نے کہاہے کہ 26ویں ترمیم نہیں بلکہ اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ میں ہی ملکی سلامتی اور عوام کے مسائل کا حل مضمر ہے۔حکمرانوں کو ملک وعوام کے مسائل کی فکر نہیں یہ سب اپنے اپنے مفادات کے اسیر ہیں۔ سندھ باب مزید پڑھیں
سندھ میں صحافت کرنا مشکل ہو گیا ہے،پیربخش بھنگوار
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ پریس کلب کے صحافیوں بقا محمد بھنگوار اور سلیم میرانی کو شکارپور پولیس کی جانب سے اٹھانے کی کوشش کرنے والی ٹیم کے خلاف صحافیوں، سیاسی سماجی رہنماؤں نے پریس کلب کے صدر پیربخش بھنگوار، جنرل سیکرٹری راجا گوپی چند، شہری اتحاد کے صدر ڈاکٹر میہر چند، چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی مزید پڑھیں
گروہی تصادم،5افراد زخمی
محراب پور(جسارت نیوز) پیر وسن پولیس تھانہ کی حدود گاؤں سیری میں خاص خیلی اور شیخ برادری کے درمیان زمینی تکرار آج مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹیں چل گئی دونوں جانب سے 5افراد زخمی ہوگئے، پیر وسن پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس نے دونوں مزید پڑھیں
محرابپور،تین روزہ کتب میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا
محراب پور(جسارت نیوز)تین روزہ کتاب میلہ اپنے اختتام کو پہنچا، 4 لاکھ 6 ہزارروپے کی کتابیں فروخت ہوئیں،پروگرام آرگنائزر استاد غلام اکبر خواجہ کے مطابق سچل کمیونٹی ڈویلپمنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن محراب پور کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ تین روزہ کتاب میلہ اختتام پذیر ہو گیا، تین دنوں کے دوران 4 لاکھ 6 ہزار روپے مزید پڑھیں