مشرق وسطیٰ کشیدگی؛ پاکستان سے ہزاروں پروازیں منسوخ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے، مختلف ایئرپورٹس سے درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے لیے دو طرفہ 84 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی مزید پڑھیں

کراچی؛ عید کے روز سی ویو سے اغواء ہونے والی 3سالہ بچی بازیاب، مشکوک شخص گرفتار

کراچی: کلفٹن سی ویو سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی کو پولیس نے بازیاب کرواکے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ سی ویو آنے والی بچی اچانک لاپتہ ہوگئی تھی جس کو اہل خانہ نے تلاش کی مگر کوئی سراغ نہیں مل مزید پڑھیں

کراچی؛ کئی روز پرانی 2 لاشیں برآمد، بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

کراچی: شہر قائد میں 2 افراد کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ کورنگی کازوے ندی سے ایک شخص کی کئی روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر مزید پڑھیں

توانائی بحران! پیٹرول سبسڈی کیلئے ایپ تیار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توانائی کے بحران کے پیش نظر کم آمدن والے افراد کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ حکومتی ہدایت پر وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس مقصد کے لیے ایک موبائل ایپ تیار کر لی ہے جو اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی مزید پڑھیں

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا چجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جنہوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے متعدد اضلاع میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مزید پڑھیں

قائداعظم یونیورسٹی کے فنڈز کی خلافِ ضابطہ سرمایہ کاری پر پی اے سی ذیلی کمیٹی میں سوالات

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کے فنڈز کی خلافِ ضابطہ سرمایہ کاری پر پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سوالات اٹھ گئے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت ہوا، جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سال 2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا مزید پڑھیں

ورلڈ ٹریڈ آگنائزیشن وزارتی کانفرنس، پاکستان زراعت پر خصوصی اجلاس کا فسیلیٹیٹر منتخب

پاکستان کو کیمرون میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے چودھویں وزارتی کانفرنس میں زراعت کے خصوصی اجلاس کے سیشن کے لیے منسٹر فسیلیٹیٹر منتخب کرلیا گیا ہے۔ کیمرون میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی چودھویں وزارتی کانفرنس کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے وفود وسطی افریقی ملک کے مزید پڑھیں

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو نوجوان کان کن جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں ایک بار پھر موت کا کنواں ثابت ہوئی۔ ضلع دکی کے چمالنگ علاقے میں واقع ایک مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دو مزید پڑھیں

صوبائی وزیر تعلیم کا بیان متعصبانہ اور نسلی منافرت پھیلانے کی کوشش ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان یرترجمان نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ سندھ میں نسلی تعصب اور نفرت کے بیج بونے کی شرمناک کوشش دراصل صوبائی کابینہ کی کلیدی پالیسی کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ اور سردار شاہ سندھ کے کروڑوں عوام کے نمائندے بننے کے بجائے محض سندھی قوم پرستوں کے ترجمان کے روپ مزید پڑھیں

اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کم لاگت گھروں کی فراہمی اور روزگار میں اضافے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رہائشی شعبے میں مزید پڑھیں