لکی مروت؛ پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہل کار شہید

لکی مروت: لکی مروت میں پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہل کار شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت میں تھانہ شادی خیل پولیس اسٹیشن کی موبائل کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہید ہونے مزید پڑھیں

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں بدستور معطل، 72 پروازیں منسوخ

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے اور جمعےکو ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں  منسوخ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق 14 دن میں پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے منسوخ پروازیں 1456 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو کراچی سے دوحہ بحرین ،کویت کی 14 مزید پڑھیں

آپریشن غضب للحق: تاحال 663 افغان طالبان ہلاک و887 زخمی، کابل میں ایمونیشن ڈمپ، قندھار میں آئل اسٹوریج تباہ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات نے پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق سے متعلق آج تک کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق افغانستان میں تاحال افغان طالبان رجیم کے 663 کارندے مارے جاچکے ہیں اور 887 زخمی ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے بتایا کہ افغان طالبان کی 249 چیک مزید پڑھیں

جنگی طیاروں کی ریہرسل، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھماکے جیسی آوازیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعہ کو زور دار دھماکے جیسی آواز سنی گئی جس کے بعد شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، بعد ازاں ذرائع نے بتایا کہ یہ آواز دراصل جنگی طیاروں کی تیز رفتار پرواز کے باعث پیدا ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی مزید پڑھیں

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی : نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں صوبائی حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں مراد علی شاہ، ضیا لنجار، مرتضیٰ وہاب اور مزید پڑھیں

3، آپریشن غضب للحق جاری: 663 فتنہ خوارج اور افغان طالبان ہلاک، 293 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں فتنہ خوارج اور افغان طالبان کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اب تک 663 فتنہ خوارج اور مزید پڑھیں

ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ہرجانہ کیس میں حقِ دفاع ختم کرنے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ مزید پڑھیں

یوم القدس ریلی؛ کراچی کی کون سی سڑکیں کل بند ہوں گی؟

کراچی میں آج بعد نماز جمعہ ایک دینی جماعت کی جانب سے ’’یوم القدس ریلی‘‘ نکالی جائے گی جس کے سبب ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی نمائش چورنگی سے اماں ٹاور تک جائے گی، شہریوں کو ہدایت مزید پڑھیں

کراچی: مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند

کراچی: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بوٹ بیسن، جناح برج اور مائی کولاچی آنے اور جانے والی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج مزید پڑھیں

مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستان کو 5.17 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ ملا

پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مد میں 5.17 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جولائی سے جنوری مزید پڑھیں