خیبر پختونخوا حکومت کے پٹرول بچت کے لیے اہم اقدامات

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کےلیے کفایت شعاری پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ معاون خصوصی اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان کے مطابق اجلاس میں صوبائی کابینہ نے فیول کنزرویشن اور رسپانسبل گورننس انیشی ایٹو کی منظوری دی۔  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر2 ماہ کے لیے فیول بچت مزید پڑھیں

جامعات میں طلبہ کی اموات افسوسناک، انتظامی غفلت ناقابل قبول ہے: صاحبزادہ وسیم حیدر

لاہو ر : ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ صوابی اور انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کالا شاہ کاکو لاہور میں متعلقہ جامعات کی مبینہ غفلت کے باعث دو طلبہ کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ مزید پڑھیں

پارٹی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات؛ رکنِ اسمبلی نے سوالات اٹھا دیے، الیکشن کمیشن کو خط

پنجاب اسمبلی کے رکن شیخ امتیاز محمود نے بلدیاتی انتخابات کے طریقہ کار کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں انہوں نے پارٹی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے اعلان پر سوالات اٹھاتے ہوئے انتخابی طریقہ کار سے متعلق قانونی نکات پر مزید پڑھیں

 آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں

 آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں موثر انداز میں جاری رکھیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ ہو گئیں، دشمن اپنے مزید پڑھیں

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کیس: تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے 6 روزہ مزید پڑھیں

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مال گاڑیوں کے کرایوں مزید پڑھیں

موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف کیس میں انتظامیہ سے 16 مارچ تک جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف کیس میں اسلام آباد انتظامیہ سے 16 مارچ تک جواب طلب کر لیا، عدالت نے سات دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کا افسر سے معاونت بھی طلب کرلی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ مزید پڑھیں

پاکستان کی سعودیہ سے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ اور تیل فراہمی سے متعلق درخواست

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے سعودی عرب سے طویل المدتی اقتصادی تعاون کے لیے اہم درخواستیں کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ مطابق اسلام آباد نے ریاض کے ساتھ مالی اور توانائی کے مزید پڑھیں

جیٹ فیول مہنگا ہونے سے فضائی کرایوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے والی متعدد ایئر لائنز نے فضائی کرایوں میں اضافے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا مزید پڑھیں

کراچی اور لاہور میں امریکی سفارتی خدمت تاحال معطل، ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی متعدد خدمات تاحال معطل ہیں جبکہ ویزا سے متعلق کئی اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے مطابق آج سے 13 مارچ تک کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی مزید پڑھیں