افغان جارحیت کے جواب میں آپریشن غضب للحق جاری، 415 طالبان ہلاک،31 پوسٹوں پرقبضہ

افغانستان کی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے حوالے سے اہم اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق جوابی کارروائیوں میں اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان کی مزید پڑھیں

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج امتِ مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لیے سوگوار دن ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی ایرانی عوام کی طرح غم مزید پڑھیں

دیربالا میں اراضی تنازع پر فائرنگ، 2 جوان بھائی جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کی تحصیل واڑی کے علاقے نصیر آباد میں اراضی کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 جوان بھائی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، مزید پڑھیں

پی ٹی آئی رہنماؤں کا دورانِ حراست مبینہ تشدد پر پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع

کراچی: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دورانِ حراست مبینہ تشدد کے معاملے پر پولیس افسران کیخلاف مقدمہ اندراج کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں راجا اظہر اور فہیم خان نے فوجداری سے متعلق متفرق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ درخواست گزار کے وکیل منیب خٹک ایڈووکیٹ کے مطابق مزید پڑھیں

حساس معلومات لیک  کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں

اسلام آ باد: حساس معلومات لیک  کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے حساس معلومات لیک کرنے کے کیس  میں 4 سرکاری ملازمین کو سزائیں  سنا دیں جب کہ 2 کو بری کردیا گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت مزید پڑھیں

جائیداد اور رقم کیلیے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی: جائیداد اور رقم  کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے کارروائی کرتے ہوئے اندھا قتل ٹریس کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس مزید پڑھیں

ہمارے دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو پیغام

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن ان کے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار ادا نہ کریں۔ اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ہماری روایت ، ثقافت اور مزید پڑھیں

ایران جنگ: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی مختلف فضائی کمپنیوں کی تقریباً 100 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہوائی اڈے سے مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بھی 18 مزید پڑھیں

سونے اور چاندی کی قیمتوں  میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ حملوں سے خطے میں انتہائی کشیدہ صورتحال نے سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری دلچسپی بڑھادی ہے۔ انویسٹرز نے اپنے اثاثوں کی قدر کو محفوظ بنانے کی غرض سے سنہری دھات میں مزید پڑھیں

افغان میڈیا کا پاکستانی جنگی طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ، حقیقت سامنے آگئی

پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں کہا گیا کہ افغان فورسز نے پاکستان ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا اور اس کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ مختلف پوسٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ گرایا جانے والا مزید پڑھیں