26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے 13ویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 13ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کر دیے۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت میں علیمہ مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا اتھارٹی 26 فروری کو اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت مزید پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ، شریان میں اسٹنٹ ڈالنے کے بعد گھر منتقل

سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، جہاں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے معائنے کے دوران ان کی ایک شریان بند ہونے کی تشخیص کی، جس پر فوری مزید پڑھیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں اضافہ، مستحق خواتین کو مالی ریلیف

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کیلئے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے لاکھوں خواتین کو مالی ریلیف ملے گا۔ قسط میں اضافے کے بعد مستحق خواتین کو ملنے والی رقم ساڑھے 13 ہزار مزید پڑھیں

راولپنڈی قاسم آباد میں جرگہ کے دوران فائرنگ، 3 افراد قتل

راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق جرگہ ایک گھریلو تنازع کے حل کے لیے منعقد کیا گیا تھا کہ اسی دوران فائرنگ شروع ہوگئی۔ واقعے میں مزید پڑھیں

کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرنا جائز ہے؟

ماہرین کے مطابق روزے کی حالت میں مسواک کے لکڑی کے ریشے حلق میں چلے جائیں تو روزہ ٹوٹ سکتا ہے، اس لیے مسواک کرتے وقت احتیاط ضروری ہے۔ روزے کے دوران ٹوتھ پیسٹ، منجن یا ٹوتھ پاؤڈر کے استعمال سے پرہیز کرنا افضل ہے کیونکہ اگر اس کے ذرات حلق میں چلے جائیں تو مزید پڑھیں

اسلام آباد: ترلائی امام بارگاہ حملے کے متاثرین کو وزیراعظم کی جانب سے امدادی چیکس جاری

اسلام آباد: 6 فروری کو ترلائی کے علاقے میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق مزید پڑھیں

پشاور: بانی پی ٹی آئی کی رہائی فورس کی تیاری، آنکھوں کی حالت پر تشویش

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے احتجاج اور مذاکرات کی ذمہ داری علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو سونپی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کے لیے انہیں ذمہ دار بنایا ہے اور اس سلسلے میں مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کی اپنی ایئرلائن اپریل سے فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی اپنی فضائی سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنجاب ایئر لائن کی پہلی پرواز آئندہ اپریل میں شروع کی جائے گی، جس کے لیے ابتدائی مرحلے میں سات طیارے حاصل کیے جا رہے ہیں، یہ ایئر لائن صوبے کی ملکیتی فضائی کمپنی ہوگی مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کی جیل میں رہائش اے ون اور علاج بہترین ہورہاہے، رانا ثنا کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہترین سہولیات حاصل ہیں اور ان کی رہائش کی صورتحال  اے ون ہے جبکہ طبی سہولتیں بھی اعلیٰ معیار کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مزید پڑھیں