کراچی:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
امریکی صدر کی شہباز شریف کو غزہ کیلیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو غزہ سے متعلق قائم کیے جانے والے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت مزید پڑھیں
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حدِ نگاہ میں کمی کے سبب موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک، موٹروے ایم فور شام مزید پڑھیں
امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عمل میں لائی، جس کے دوران طاہر شہباز اور رب نواز نامی مزید پڑھیں
پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان
اسلام آباد: پی ٹی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب تارکین وطن اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار مزید پڑھیں
جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی باقی صوبوں کو بھی دکھانی چاہئے، شرجیل میمن
اسلام آباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جس طریقے سے سندھ نے کارکردگی دکھائی باقی صوبوں کو بھی دکھانی چاہئے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست کا کردار یہ رہ گیا ہے کہ ہم مزید پڑھیں
حقیقی آزادی کی جدوجہد دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
ہری پور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے، ہماری جدوجہد مضبوط جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی بحالی کے لیے ہے۔ صدیق اکبر چوک ہری پور میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ والہانہ استقبال پر مزید پڑھیں
اے این ایف کی کارروائیاں، 77 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےکراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کےدوران 77لاکھ روپےمالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور خفیہ اطلاع پر گڈاپ ٹاؤن کے قریب گاڑی سے 72کلوگرام چرس برآمد کی مزید پڑھیں
سرگودھا اور گوادر کے قریب دو مختلف ٹریفک حادثات میں 24 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
سرگودھا اور گوادر کے قریب دو مختلف ٹریفک حادثات میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ایک منی ٹرک خشک نہر میں جا مزید پڑھیں
وفاقی وزارت کا پاکستان اسٹیل میں چوریوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط
کراچی: وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل میں چوریوں کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی اے کو خط میں پاکستان اسٹیل میں قیمتی اثاثوں، مشینری، کیبلزاوراسکریپ چوری کی مکمل تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ مزید پڑھیں