ٹیکس اور سرچارجز کے باعث بجلی کی قیمتیں ناقابل برداشت ہو چکی ہیں، نیپرا

اسلام آباد: نیپرا نے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسز، ڈیوٹیز اور سرچارجز کے باعث بجلی کی قیمتیں ناقابل برداشت ہو چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 24-2023 میں بجلی کمپنیوں کے نقصانات 18.31 فیصد رہے، نیپرا نے ڈسکوز کیلیے نقصانات کی حد مزید پڑھیں

کوہستان کرپشن اسکینڈل: جے یو آئی سے تعلق رکھنے والا ملزم ایبٹ آباد سے گرفتار

پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم امیر زیب کو ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔  گرفتار ملزم امیر زیب کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہے، ملزم کو احتساب عدالت نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹ میں 35 کروڑ 72لاکھ سے زائد رقم مزید پڑھیں

آتشزدگی مقام پر پانی نہ ہونے کی خبروں کی بلدیہ نے سخت تردید کر دی

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی کے مقام پر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ واٹر مزید پڑھیں

اگر فیصلہ سڑکوں پر کرنا پڑا تو ہر چوک ڈی چوک بنے گا، سہیل آفریدی

مانسہرہ: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں اور اگر فیصلہ سڑکوں پر کرنا پڑا تو ہر چوک ڈی چوک بنے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مانسہرہ کے کالج دوراہا چوک میں مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ایبٹ آباد، مزید پڑھیں

باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما مولانا وحید گل کے گھر پر بم حملہ

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کی رہائش گاہ پر بم حملہ کیاگیا۔ پولیس کے مطابق بم زور دار دھماکے سے پھٹا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے میں گھر، حجرہ اور ایک گاڑی کو شدید مزید پڑھیں

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، اسپیکر نے گزٹ نوٹی فکیشن صدر اور وزیراعظم سیکریٹریٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ آغاز مزید پڑھیں

سونے کی مقامی و عالمی مارکیٹوں میں  آج قیمت کتنی ہے؟

کراچی: مقامی اور عالمی سطح پر آج جمعہ کے روز سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 601ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنےکے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر مزید پڑھیں

اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، بدبخت باپ نے اعترافِ جرم کرلیا

لاہور: اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے بدبخت باپ نے تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بدبخت باپ کے ہاتھوں اپنی ہی دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا، مزید پڑھیں

سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ملتوی، چالان کی نقول تقسیم کا عمل جاری

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت آج مقرر تھی، تاہم مختلف قانونی اور انتظامی وجوہات کے باعث کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ عدالت پہنچے، تاہم بعد ازاں وہ چھٹی پر چلے گئے، جس کے باعث مزید پڑھیں

سینیٹ اجلاس: بچوں کے بغیر نگرانی سوشل میڈیا ایپس استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس

اسلام آباد: چھوٹے بچوں کی طرف سے سوشل میڈیا ایپس کے حد سے زیادہ اور بغیر نگرانی استعمال پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا گیا۔ سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ افسر سینیٹر شیری رحمان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس لیکیج دھماکہ میں جاں بحق مزید پڑھیں