سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا تبادلہ

راولپنڈی: راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا۔  اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی تبدیلی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حکومت کی جانب سے غفور انجم کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ اب ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ 13جولائی مزید پڑھیں

اسلام آباد: بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی مہلت ختم ہو گئی ہے، شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے دو ایم ٹیگ سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز کے مطابق 26 نمبر چونگی اور 17 میل (پھگراں) ٹول پلازہ پر مزید پڑھیں

ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کوگرفتارکرنےکاحکم

اسلام آباد :عدالت نے متنازع ٹویٹس کیس میں انسانی حقوق کی سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، دونوں کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا گیا۔  ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف مزید پڑھیں

یمن بحران پر پاکستان کا اظہار تشویش، مکالمے اور سیاسی حل پر زور

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کی صورتحال پر بحث کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے یمن میں امن کے خلاف کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ میں تقرریوں کا عمل مکمل، جوڈیشل کمیشن نے منظوری دے دی

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس کے تحت کمیشن نے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ مزید پڑھیں

بلوچستان: تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گردونواح میں معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گردونواح میں آج صبح معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی مزید پڑھیں

پاکستان نے امریکی امیگرنٹ ویزا اور ایران کی صورتحال پر موقف واضح کر دیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی امیگرنٹ ویزا کی پروسیسنگ کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ معمول کی آن لائن پروسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی۔ ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان ایران کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر مزید پڑھیں

بجلی کی کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے، پاور ڈویژن

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد کراس سبسڈی میں 123ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے۔ پاورڈویژن  کے مطابق کراس سبسڈی کا حجم 225 ارب روپے سے کم کرکے 102 ارب روپے اور فی یونٹ سبسڈی کا بوجھ 8.9 روپے کم کرکے 4.02 روپے تک مزید پڑھیں

تیراہ آپریشن کے متاثرین کیلیے 4ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع خیبر کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ضلع خیبر میں تیراہ ڈی پاپولیشن سرگرمیوں کے لیے 4 ارب روپے جاری کیے۔ محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق جاری فنڈز موجودہ مالی سال 2025-26 کے دوران خرچ کیے جائیں گے، مزید پڑھیں

کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رکھنے کا حکم

کراچی: آج اور کل کراچی اور لاہور کی فضائی حدود کے درمیان بعض فضائی راستے  پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) جاری کردہ نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان بعض فضائی راستوں کی عارضی بندش آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے، 14 اور 15 جنوری مزید پڑھیں