سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے واقعے میں ملوث مزید 40 ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نئے شناخت ہونے والے 40 ملزمان کی فہرست میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو باہر سے آئے تھے، فہرست میں فیکٹری کے قریبی مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
191ملکوں میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں ،وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 191ملکوں میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں ،ہماری خواہش ہے کہ سو دن میں ای پاسپورٹ شروع ہوجائے، نواز شریف پاکستان آنا چاہتے ہیں تو چوبیس گھنٹوں میں ڈاکومنٹس دیں گے،رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے میٹنگ مزید پڑھیں
عدالت کے باہر ہزار لوگوں کو کھڑا کر کے جج پہ دبائو ڈالنا کیا مناسب بات ہے؟سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی کے درمیان زمین کے تنازع کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری اور ایف آئی آر کے خاتمے کے مقدمات ایبٹ آباد سیشن کورٹ منتقل کردیا۔ عدالت نے ایبٹ آباد کی متعلقہ عدالتوں کو کیس کا جلد مزید پڑھیں
ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پرعملدرآمد 16 جنوری تک روک دیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 جنوری تک روک دیا۔ایف بی آرکے مطابق پراپرٹی کی نظر ثانی شدہ ویلیو ایشن کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا، تمام چیف کمشنرز 10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کریں گے اور کمیٹیاں تمام رئیل اسٹیٹ سیکٹر مزید پڑھیں
سیالکوٹ واقعہ: غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے فیکٹریوں کے آڈٹ منسوخ
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ہجوم کے ہاتھوں موت کے بعد صنعتی شہر میں واقع بین الاقوامی معیار کی فیکٹریوں میں آنے والی غیر ملکی آڈٹ ٹیموں کی آمد ملتوی ہونا شروع ہوگئی، واقعے نے بزنس کمیونٹی کے لیے عجیب صورت حال پیدا کر دی، اس مزید پڑھیں
نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش
نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ متن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایوان نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر تشویش کا مزید پڑھیں
پاکستان کو سرسبز و صاف بنانے کے حوالے سے چین اور پاکستان کا ملکر کام کرنے کا عزم
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے کلین گرین پاکستان پروگرام سمیت مختلف موجودہ ماحول دوست منصوبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کو درپیش موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی ہرسطح پراپنا کردار ادا مزید پڑھیں
ملک میں کورونا سے مزید 9 جاں بحق، 310 نئے کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 793 ہوگئی۔ کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 9 مریض انتقال کرگئے جب کہ 310 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار مزید پڑھیں
پاکستان میں بدعنوان اداروں کی فہرست، پولیس پہلے اور عدلیہ دوسرے نمبر پر
اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی سروے رپورٹ میں پاکستان میں بدعنوان اداروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پولیس سرفہرست ہے۔ انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق سروے رپورٹ میں پاکستان میں بدعنوان اداروں میں عدلیہ دوسرے، ٹینڈر اور کنٹریکٹنگ سیکٹر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ صحت چوتھے، لینڈ ایڈمنسٹریشن پانچویں اور لوکل مزید پڑھیں
بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کے روکنے کے باوجود وزیراعظم پشاور پہنچ گئے
پشاور: بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کے روکنے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان پشاور پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خط میں لکھا گیا کہ اخبار سے مزید پڑھیں