کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سمجھ لیا ہے،کراچی ملک کی آمدنی میں آدھا حصہ دیتا ہے اسکی آبادی کو آدھا گن کر اس شہر کے ساتھ بدترین زیادتی کی گئی ہے،اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پرآگیا
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہفتہ کودنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پرآگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق لاہور کی آلودہ فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد336 تک جا پہنچی ہے ۔کراچی کی مضرِ صحت فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 163 ریکارڈ کی مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ کو بلدیاتی نظام میں اصلاحات سے متعلق تجاویز ارسال کردی،حافظ نعیم الرحمن
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ادارہ نورحق میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ سندھ کوبلدیاتی نظام میں اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویز ارسال کردی ہیں، جس میں کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ میں مزید پڑھیں
امریکا یورپی ممالک اور عرب بادشاہتیں جمہوری اسلامی تحریکوں کو خطرناک فکر قرار دیتی ہیں
لاہور (رپورٹ: حامد ریاض ڈوگر)مغرب کی زیر سرپرستی جنرل عبدالفتاح السیسی نے اخوان حکومت کا تختہ اُلٹا‘ مصر اور مشرق وسطیٰ کے دیگر عرب ممالک میں اخوان المسلمون کے فوری طور پر بڑی قوت بن کر ابھرنے کے امکانات نہیں کیونکہ ابھی اسے توڑنے کا عمل جاری ہے‘ امریکا کی قیادت میں پورا مغرب اور مزید پڑھیں
گھبرائیں نہیں مہنگائی پر قابو پالیں گے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی ملاقات کررہے ہیں اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ مشکل وقت ہے گھبرائیں نہیں، مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی مزید پڑھیں
ملک میں کورونا سے مزید 11 جاں بحق، 231 نئے کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 595 ہوگئی۔ کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 مریض انتقال کرگئے جب کہ 231 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار مزید پڑھیں
باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید
باجوڑ: تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نیتجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم کے قریب ہوا جہاں پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور تھے، زوردار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مزید پڑھیں
پانی کی لائن کاٹنے پر شہری کا واٹر بورڈ کیخلاف عدالت سے رجوع
کراچی: صارف عدالت نے شہری کی پانی کی لائن منقطع کرنے پر کراچی واٹر اینڈ سیورج کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لائن بند ہونے سے ماہانہ 30 ہزار کا پانی ٹینکرز کے ذریعے خریدنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات مزید پڑھیں
دبئی میں ملاقاتیں، اکٹھے ہوکر نئی حکمت عملی پر اتفاق
دبئی: سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور فاروق ستار نے ملاقات میں شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباداور فاروق ستار کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال مزید پڑھیں
سرگودھا: دو ماہ قبل قتل ہونے والے نوجوان کا قاتل گرفتار
سرگودھا کے علاقے کوٹ کمبوہ میں 2 ماہ قبل خالد سیف اللہ نامی نوجوان کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تو اصل حقائق سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق 13 ایکڑ زمین کی خاطر چچا نے اکلوتے یتیم بھتیجے کو اجرتی قاتلوں سے قتل کرایا اور مزید پڑھیں