اسلام آباد میں ریٹائرڈ ملازم نے بلی کو پھانسی دے کر لٹکا دیا

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے تنگ کرنےوالی بلی کومبینہ پھانسی د ے کر گھر کے باہر سیڑھیوں پرلٹکا دیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر تصویر وئرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمدحمزہ شفقات نے ایکشن لے لیا، پولیس نے بلی کو پھانسی دینے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازم راجہ عبدالقیوم مزید پڑھیں

پاکستانی ٹرانس جینڈرکی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

 لاہور: پاکستانی ٹرانس جینڈر نے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی جس میں انہوں نے ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے مسائل اوران کے حل سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ٹرانس جینڈرجنت علی کوپن ہیگن میں ہونیوالی ہیومن رائٹس کانفرنس میں شرکت کی اورپاکستان میں ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے مسائل اوران کے حل سے مزید پڑھیں

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے بین الاقوامی مزید پڑھیں

پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔ چوہدری فواد حسین نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم نے صرف شو کیا جس میں کوئی پاور نہیں تھی، ایسی نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی مزید پڑھیں

لوگوں حکومت کے خلاف اٹھو اور انقلاب لاؤ اب کوئی راستہ نہیں، فضل الرحمان

 کراچی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچادیا؟ آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام مزید پڑھیں

رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے لڑکی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا

نارتھ کراچی میں شادی نہ ہونے پر لڑکے نے نوجوان لڑکی پر چھری سے حملہ کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5 سمام شاپنگ سینٹر کے قریب ملزم ایاز نے گھر کے باہر موجود لڑکی 22 سالہ مصباح دختر مزید پڑھیں

سندھ حکومت کا 9 ویں تا 12ویں کلاس کے طلبا کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے 9 ویں سے  12ویں کلاس تک کے طلبا کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 9 ویں کلاس سے لے کر 12 ویں کلاس تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ضلعی افسران مزید پڑھیں

مشکلات سے نمٹنے میں فوج کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح فوج ہماری حکومت کو گرا دے، تین سال مشکل وقت گزار اس دوران مدد کرنے پر بالخصوص پاک فوج کا شکر گزار ہوں۔ پی ٹی آئی کی 3 سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران مزید پڑھیں

کابل ایئرپورٹ کے باہر2 خودکش دھماکے، 60 افراد ہلاک اور 140 زخمی

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک اور 140  زخمی ہوگئے۔  غیر ملکی خبررساں ادارے (سی این این) کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جو حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ مزید پڑھیں

ہراسانی کے بڑھتے واقعات، پنجاب پولیس کی خواتین کےلیے ایپ لانچ

 اسلام آباد: پنجاب پولیس نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ’ویمن تحفظ ایپ‘ لانچ کردی، خواتین کسی بھی مشکل صورتحال میں  بغیر کال کیے خاموشی سے میسج کے ذریعے پولیس سے رابطہ کرسکیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے سینئر افسر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’ویمن تحفظ ایپ‘ کا مقصد خواتین مزید پڑھیں