کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

 کراچی: محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، کل بھی موسم جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل (ہفتہ) صبح وشام کے وقت موسم جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے جب کہ شہر میں بارش مزید پڑھیں

وزارت صحت نے کورونا ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے کی خبر کو جعلی قرار دے دیا

 اسلام آباد: وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے کی خبر کو جعلی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ نوبیل انعام یافتہ سائنس دان نے کبھی نہیں کہا کہ ویکسین لگانے والے دو سال کے عرصے میں مرجائیں گے۔ اپنے اعلامیے میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین سے دو سال کے اندر مزید پڑھیں

اعلیٰ قیادت کے حکم پر دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے 3 متحدہ کارکنان گرفتار

 کراچی: سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی میں 3 متحدہ کے کارکنان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب سیکیورٹی ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران چھاپے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا مزید پڑھیں

چھینے گئے موبائل فون ویب سائٹ پر فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

 کراچی: فیروز آباد پولیس نے چھینے گئے موبائل فون ویب سائٹ پر فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ چھاپے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں گروہ کا سرغنہ شوکت، جبران اور محمد عبداللہ شامل ہیں جبکہ ایک کارندہ مزید پڑھیں

سندھ اسمبلی نے صحافیوں کو تحفظ دینے کا بل منظور کرلیا

 کراچی: سندھ اسمبلی نے صحافیوں کو تحفظ دینے کے لیے ’’سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل 2021ء‘‘ سمیت تین بل منظور کرلیے جب کہ اپوزیشن لوشیڈنگ ختم کرنے اور کتوں کے انسداد کا مطالبہ کیا۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سراج درانی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے صحافیوں اور دیگر مزید پڑھیں

امریکا کو اڈے دیے تو چین، ایران اور افغانستان کا اعتماد کھو دینگے، فضل الرحمان

 اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکا کو اڈے فراہم کیے تو افغانستان سمیت ایران اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے۔ شہباز شریف کو دیے گئے عشائیہ کی دعوت کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا مزید پڑھیں

کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کی جعلی دستاویزات کے ساتھ پاکستان آمد کا انکشاف

 اسلام آباد: کیٹگری سی ممالک سے جعلی دستاویزات پر مسافروں کے پاکستان آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی کیٹیگری ممالک سے ٹیمپرڈ دستاویزات پر کچھ مسافروں نے پاکستان کا سفر کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایئرلائنز کو وارننگ لیٹر جاری کردیےجس میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا مزید پڑھیں

نیب کراچی کا اجلاس، مختلف شکایات پر ریفرنسز اور تحقیقات کی منظوری

 کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نیب کراچی کے مطابق ریجنل بورڈ نے 2x ریفرنسز دائر کرنے، 3x انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی مزید پڑھیں

جہانگیرترین کی گرفتاری کا امکان

 اسلام آباد: ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبرکی ایف آئی اے آمد کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین سے متعلق کیسزکی انویسٹی گیشن میں ایک بارپھرتیزی مزید پڑھیں

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن مزید پڑھیں