صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی پر پیغام

کراچی: آج دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میں شہیدِ جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کو یاد کیا جا رہا ہے۔ ہم ایک ایسی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں جن کی زندگی اور قربانی پاکستان میں جمہوریت کی جدوجہد سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو عالمِ اسلام کی مزید پڑھیں

یو اے ای کے صدر کی وزیراعظم و فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تجارت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معزز مہمان کے شاہی طیارے نے نورخان ایئر بیس مزید پڑھیں

اسلام آباد میں بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے کارندوں کی پولیس پر فائرنگ

اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اور بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہو گئے جبکہ پولیس ٹیم حفاظتی انتظامات کے باعث محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ریڈنگ مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کا بسنت کے حوالے سے انوکھا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کے سلسلے میں انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے6، 7 اور8 فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت کا لاہور میں بسنت سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بسنت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں

محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی بڑی کارروائی، لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ اسکیم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

سندھ حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ اسکیم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان  نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ، ضلع ویسٹ کراچی کی ٹیم نے وفاقی اسپیشل ایجنسی کی معاونت سے نعمت اللہ کو کیس نمبر 11/2025 میں گرفتار کیا،  نعمت اللہ مبینہ طور پر مرکزی مزید پڑھیں

قصور میں نامعلوم خاتون ریلوے ڈسپنسری کے پاس نومولود بچی پھینک کر فرار

پنجاب کے ضلع قصور میں نامعلوم خاتون ریلوے ڈسپنسری کے پاس نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق قصور میں ریلوے ڈسپنسری کے پاس سے ایک دن کی نومولود زندہ بچی برآمد ہوئی، ایس او انسپکٹر محمد اسلم بھٹی نے موقع پر پہنچ کر بچی اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس ایچ او مزید پڑھیں

بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کراچی: بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد مزید پڑھیں

بلوچستان اسمبلی سے 92 دنوں میں 26 بل منظور، عوامی مسائل پر توجہ نمایاں، کارکردگی رپورٹ جاری

کوئٹہ: بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال (28 فروری 2024 سے دسمبر 2025 تک) کی جامع کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں 92 دنوں پر محیط اجلاسوں کے دوران اہم قانون سازی، پارلیمانی کارروائیاں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ یہ رپورٹ مزید پڑھیں

پاکستان میں ہر کسی کو مذہب پر عمل کی اجازت ہے، کسی کو من مانی کرنےکی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے، کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانیت کے مزید پڑھیں

لائیو پروگرام میں پراسرار مداخلت: احسن اقبال نے واقعےکی وضاحت کردی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے ایک لائیو پروگرام کے دوران پیش آنے والا واقعہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بن گیا، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں اور سوالات سامنے آتے رہے۔ پروگرام کے دوران اچانک اور پراسرار انداز میں رابطہ منقطع ہونے اور مزید پڑھیں