اقوام متحدہ کی کشمیر تنازع پر زبان بندی قائدانہ کردار پر سوالیہ نشان ہے، مسعود خان

مظفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کے تنازع پر زبان بندی کر کے سفارتکاری کے میدان میں اپنے عالمی قائدانہ کردار کے لیے کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر کی سنگینی مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: ریاستی دہشت گردی میںمزید 2 نوجوان شہید

سری نگر (خبر ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں2 نوجوان شہید ہو گئے۔ مزید پڑھیں

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ، ماسک کا استعمال لازمی قرار

اسلام آباد —  پاکستان کی حکومت نے کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کے لیے باہر نکلتے وقت چہرے پر ماسک کا استعمال لازی قرار دے دیا ہے۔ بدھ کو اپنے تازہ فیصلے میں این سی او سی نے وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں تمام شاپنگ مزید پڑھیں

پشاور مدرسہ دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل، ایک طالب علم سمیت 50 افراد زیرِ حراست

پشاور —  پشاور کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں ایک روز قبل ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جب کہ ایک طالب علم سمیت پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پشاور پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان افراد کو منگل مزید پڑھیں

امریکی انتخابات: گنتی سے فاتح کے اعلان تک،میڈیا اداروں کے اعلان کتنے قابل بھروسہ ہوتے ہیں؟

ویب ڈیسک —  میڈیا ادارے کیسے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہیں امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور میڈیا لگ بھگ سات ہزار انتخابی مقابلوں کے بارے میں رپورٹنگ کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔ یہ انتخابی مقابلے صدر، ایوان نمائندگان، سنیٹ، مزید پڑھیں

امریکہ کا مالدیپ میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

ویب ڈسک —  امریکہ نے مالدیپ میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے، تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور سلامتی سے متعلق تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ امریکہ کے مالدیپ کے ساتھ گزشتہ پانچ عشروں سے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز مالدیپ کے صدر ابراہیم مزید پڑھیں

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، آغا رفیع اللہ کو ایوان سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کو ہنگامہ آرائی پر ایوان سے باہر نکلنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، ایوان میں ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی مزید پڑھیں